🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

172. من كان لا يدع أحدا من أهله ينام بعد الفجر حتى تطلع الشمس
جو شخص اپنے گھر والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑتا کہ وہ فجر کے بعد سے سورج طلوع ہونے تک سو جائیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26909 ترقیم الشثری: -- 28071
٢٨٠٧١ - حدثنا وكيع عن (بشير) (١) بن (سلمان) (٢) عن سيار ابي الحكم عن طارق بن شهاب قال: كان عبد الله إذا صلى الفجر لم يدع احدا من اهله صغيرا ولا ⦗٤٤٠⦘ كبيرا (يطرق) (٣) حتى تطلع الشمس (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بشر).
(٢) في [ط، هـ]: (سليمان).
(٣) في [ث]: (ينوم)، وفي [أ، ط، هـ]: (يطوف).
(٤) صحيح.

حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنے گھر میں کسی چھوٹے اور بڑے کو سونے کے لیے نہیں چھوڑتے تھے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28071، ترقيم محمد عوامة 26909)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26910 ترقیم الشثری: -- 28072
٢٨٠٧٢ - حدثنا وكيع عن فضيل (بن) (١) غزوان عن مهاجر بن شماس عن عمه قال: كنت اخرج إلى جبانة من هذه الجبابين، انصب بفخ لي، فخرجت ثلاث غدوات ارى رجلا بعد الفجر جالسا في مكان، قلت: يا عبد الله من انت؟ قال: انا حذيفة بن اليمان قال: قلت: اي شيء تصنع هاهنا؟ قال: انظر إلى الشمس من اين تطلع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن).
(٢) مجهول؛ عم مهاجر مجهول.

حضرت مہاجر بن شماس کے چچا فرماتے ہیں کہ میں تین دن تک فجر کے بعد ایک بلند جگہ ایک آدمی کو بیٹھا دیکھتا رہا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اے اللہ کے بندے تم کون ہو؟ انہوں نے کہا میں حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان ہوں۔ میں نے کہا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ مں دیکھ رہا ہوں کہ سورج کہاں سے طلوع ہوتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28072، ترقيم محمد عوامة 26910)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26911 ترقیم الشثری: -- 28073
٢٨٠٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل قال: حدثني قيس بن ابي حازم عن مدرك بن عوف قال: مررت على بلال وهو بالشام جالس غدوة فقلت: ما يحبسك يا ابا عبد الله؟ قال: انتظر طلوع الشمس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ مدرك ثقة، وثقه ابن حبان والعجلي والهيثمي وقد أثنى عليه عمر، أخرجه الحاكم (٣/ ٢١٩)، والطبراني (١٠١٤).
حضرت مدرک بن عوف فرماتے ہیں کہ میرا گزر حضرت بلال پر ہوا اس حال میں کہ وہ شام میں تھے اور صبح کے وقت بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا: اے ابو عبد اللہ! کس چیز نے آپ کو یہاں بٹھایا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: میں سورج کے طلوع ہونے کا انتظار کررہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28073، ترقيم محمد عوامة 26911)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26912 ترقیم الشثری: -- 28074
٢٨٠٧٤ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن جابر بن سمرة ان النبي ﷺ كان إذا صلى الفجر جلس في مصلاه حتى تطلع الشمس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٦٧٠)، وأحمد (٢٠٨٤٤).
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28074، ترقيم محمد عوامة 26912)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26913 ترقیم الشثری: -- 28075
٢٨٠٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سلمة) (١) عن الضحاك قال: عجبا لاصحاب عبد الله إنهم ينظرون إلى الشمس من حيث تطلع، او لا يعلمون ان الفجر إذا طلع من موضع طلعت منه الشمس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب پر تعجب ہے! کہ وہ سورج کی طرف غور سے دیکھتے ہیں جب وہ طلوع ہوتا ہے۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ صبح جس جگہ سے طلوع ہوتی ہے اسی جگہ سے سورج بھی طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28075، ترقيم محمد عوامة 26913)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26914 ترقیم الشثری: -- 28076
٢٨٠٧٦ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن ابي بشر عن جندب بن عبد الله البجلي ثم (القسري) (١) قال: استاذنت على حذيفة ثلاث مرات، فلم يؤذن لي فرجعت فإذا (رسوله) (٢) قد لحقني فقال: ما ردك؟ قلت: ظننت انك نائم، قال: ما كنت لانام حتى انظر من اين تطلع الشمس (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (القشري).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (رسول اللَّه ﷺ).
(٣) صحيح.

حضرت جندب بن عبد اللہ بجلی قسری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ اجازت چاہی، انہوں نے اجازت نہیں دی تو میں واپس لوٹ گیا، اتنے میں آپ کا قاصد مجھے ملا۔ اس نے پوچھا: کہ کس چیز نے آپ کو واپس لوٹا دیا؟ میں نے عرض کیا: کہ میں سمجھا کہ آپ سو رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: میں سوتا نہیں ہوں یہاں تک کہ میں دیکھ لوں کہ سورج کہاں سے طلوع ہوتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے یہ حدیث امام محمد سے بیان کی۔ تو آپ نے فرمایا: کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بہت سے صحابہ نے یہ عمل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28076، ترقيم محمد عوامة 26914)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28077
٢٨٠٧٧ - قال: فحدثت به محمدا فقال: قد فعله غير واحد من اصحاب محمد ﷺ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28077، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں