مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
171. من كره ركوب ثلاثة على الدابة
جو سواری پر تین لوگوں کے سوار ہونے کو مکروہ سمجھے
ترقیم عوامۃ: 26903 ترقیم الشثری: -- 28065
٢٨٠٦٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن محمد بن سيرين انه كان يكره ان يركب ثلاثة على دابة.
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین ایک سواری پر تین آدمیوں کے سوار ہونے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28065، ترقيم محمد عوامة 26903)
ترقیم عوامۃ: 26904 ترقیم الشثری: -- 28066
٢٨٠٦٦ - حدثنا ابن فضيل عن الاجلح عن الشعبي قال: ايما ثلاثة (ركبوا) (١) على دابة فاحدهم ملعون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أركبوا).
حضرت اجلح فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے فرمایا کہ جو کوئی بھی تین آدمی ایک سواری پر سوار ہوئے تو ان میں سے ایک ملعون ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28066، ترقيم محمد عوامة 26904)
ترقیم عوامۃ: 26905 ترقیم الشثری: -- 28067
٢٨٠٦٧ - حدثنا ابن إدريس عن جبريل بن احمر عن ابن بريدة قال: رآني ابي ردف ثالث فقال: ملعون (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ جبريل صدوق.
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے دیکھا کہ میں سوار کے پیچھے تیسرا سوار تھا تو آپ نے فرمایا: ملعون شخص۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28067، ترقيم محمد عوامة 26905)
ترقیم عوامۃ: 26906 ترقیم الشثری: -- 28068
٢٨٠٦٨ - حدثنا شريك عن (جابر عن) (١) عامر قال: خرجت إلى (الحيرة) (٢) ⦗٤٣٩⦘ انظر إلى الفيل (٣) ، فرايت الحارث الاعور راكبا وخلفه ردف، قال: فقال: لو صلح ثلاثة (حملناك) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (الحرة).
(٣) في [جـ، م]: زيادة (قال).
(٤) في [ث]: (لحملناك).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: کہ میں حیرہ مقام کی طرف نکلا تاکہ میں ہاتھی دیکھوں، پس میں نے حضرت حارث اعور کو سوار دیکھا اس حالت میں کہ ان کے پیچھے کوئی سوار تھا۔ آپ نے فرمایا: اگر یہ سواری تیسرے کی صلاحیت رکھتی تو ہم آپ کو بھی سوار کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28068، ترقيم محمد عوامة 26906)
ترقیم عوامۃ: 26907 ترقیم الشثری: -- 28069
٢٨٠٦٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن إسماعيل عن حسن (عن) (٢) مهاجر (بن) (٣) قنفذ قال: كنا نتحدث معه إذ مر ثلاثة على حمار، فقال للآخر: منهم: انزل لعنك الله، فقال: فقيل له: تلعن هذا الإنسان؟ قال: فقال: إنا قد نهينا عن هذا ان يركب الثلاثة على الدابة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [ز]: (بن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) منقطع ضعيف؛ الحسن لم يثبت سماعه من مهاجر بن قنفذ، وإسماعيل بن مسلم المكي ضعيف، أخرجه الطبراني (٢٠/ [٧٨٢])، وابن قانع (٣/ ٦٠).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت مہاجر بن قنفذ نے ارشاد فرمایا کہ ہم لوگ آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک گدھے پر سوار تین لوگ گزرے۔ ان میں سے ایک نے دوسرے کو کہا: اتر جا اللہ تجھ پر لعنت کرے، اس لعنت کرنے والے کو کہا گیا کہ تو انسان کو لعنت کرتا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ایک جانور پر تین لوگ سوار ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28069، ترقيم محمد عوامة 26907)
ترقیم عوامۃ: 26908 ترقیم الشثری: -- 28070
٢٨٠٧٠ - حدثنا وكيع عن ابي العنبس عن زاذان قال: راى ثلاثة على بغل فقال: لينزل احدكم فإن رسول الله ﷺ لعن الثالث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ زاذان تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٢٩٩).
حضرت ابو العنبس فرماتے ہیں کہ حضرت زاذان نے ایک خچر پر تین لوگوں کو سوار دیکھا آپ نے فرمایا: کہ چاہیے کہ تم میں سے ایک اتر جائے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسرے سوار پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28070، ترقيم محمد عوامة 26908)