🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

244. ما قالوا: في كراهية العرافة
نگران بننے کی کراہت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27249 ترقیم الشثری: -- 28419
٢٨٤١٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب العبدي عن رجل من بني تميم عن ابيه عن جده او جد ابيه قال: قلت: يا رسول الله إن ابي يقرئك السلام، قال:"عليك وعلى ابيك السلام"، قلت: يا رسول الله! إن قومي يريدون ان يعرفوني، قال:"لا بد من عريف والعريف في النار" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل التميمي، أخرجه أحمد (٢٣١٠٤)، وأبو داود (٢٩٣٤)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٧٣)، وابن السني (٢٣٨)، وأبو نعيم في الحلية (٧/ ٢٥٨)، والبيهقي (٦/ ٣٦١).
حضرت غالب عبدی فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو نمیر کے ایک شخص اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے والد آپ کو سلام کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر اور تیرے والد پر بھی سلام ہو۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میری قوم چاہتی ہے کہ وہ مجھے نگران مقرر کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نگران لازمی ہے۔ اور نگران جہنم میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28419، ترقيم محمد عوامة 27249)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27250 ترقیم الشثری: -- 28420
٢٨٤٢٠ - حدثنا وكيع عن (١) (شعبة) (٢) عن رجل لم يكن (يسميه) (٣) سمع ⦗٥٣٧⦘ انسا يقول: ويل للعرفاء والنقباء، ويل للامناء، ود احدهم يوم القيامة لو كان معلقا بالثريا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ط، م]: زيادة (أبي)، وفي [هـ]: (ابن).
(٢) في [جـ، م]: (سعيد).
(٣) في [ح، هـ]: (يسمه).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي عن أنس.

حضرت ابو سعید کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا۔ اس نے حضرت انس کو یوں فرماتے ہوئے سنا: منتظمین نگرانوں کے لیے ہلاکت ہے اور ان میں کوئی آرزو کرے گا کہ کاش وہ ثریا ستارے سے چمٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28420، ترقيم محمد عوامة 27250)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27251 ترقیم الشثری: -- 28421
٢٨٤٢١ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن عبد الله بن شقيق عن حبيب بن (حيدة) (١) قال: لان (اقطع) (٢) احب إلي (من) (٣) ان (اكون) (٤) عريفا على عشرة سنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مندة).
(٢) في [أ، جـ، هـ]: (تقطع).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، جـ، هـ]: (تكون).

حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب بن حیدہ نے ارشاد فرمایا: مجھے ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یہ زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ مجھے دس آدمیوں پر ایک سال کے لیے نگران مقرر کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28421، ترقيم محمد عوامة 27251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27252 ترقیم الشثری: -- 28422
٢٨٤٢٢ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم قال: اخبرني عبد الله بن عثمان رجل (من) (١) بني سلول انه دعاه قومه ليعرفوه، واختاروه لذلك، فابى وامتنع، فذهب إلى عبد الله بن عمرو فشاوره واستامره فقال: لا تعرفن عليهم، (فجاؤوه) (٢) (بالغدوة) (٣) فلم يزالوا حتى الزموها إياه، فذهب إلى عبد الله بن عمرو فاخبره انه قد اكره فقال: اولها شفعة واوسطها خيانة وآخرها عذاب النار (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (فجاءه).
(٣) في [أ، هـ]: (بالغدوى).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن عثمان.

حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عثمان جو قبیلہ بنو سلول کے آدمی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میری قوم نے مجھے بلایا تاکہ وہ مجھے نگران مقرر کریں اور اس عہدے کے لیے منتخب کریں۔ آپ نے انکار کردیا اور اس کو چھوڑ دیا۔ آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پا س گئے آپ نے ان سے مشورہ کیا اور ان کی رائے مانگی۔ انہوں نے فرمایا: تم ہرگز ان پر نگران مت بننا، وہ لوگ اگلی صبح پھر آپ کے پاس آگئے اور مسلسل اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے آپ کو اس کے لیے مقرر کردیا۔ آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں بتلایا کہ مجھے مجبور کردیا گیا۔ اس پر انہوں نے فرمایا: اس کی ابتدا تو سفارش ہے اور اس کا درمیان خیانت ہے اور ا س کی انتہاء جہنم کا عذاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28422، ترقيم محمد عوامة 27252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27253 ترقیم الشثری: -- 28423
٢٨٤٢٣ - حدثنا ابن علية عن غالب قال: إنا لجلوس إذ (دخل رجل) (١) فقال: حدثني ابي عن جدي ان النبي ﷺ قال:"من ابتدا قوما بسلام فضلهم بعشر ⦗٥٣٨⦘ حسنات"، وقال: بعثني ابي إلى رسول الله ﷺ وقال: ائته فاقرئه السلام وقل له: هو يطلب إليك ان تجعل له العرافة من بعده قال:"العرافة حق، العرافة حق، ولا بد من عرفاء، ولكن العريف بمنزلة قبيحة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (رجل دخل).
(٢) مجهول؛ لإبهام رواته، أخرجه أبو داود (٢٩٣٤)، وسبق (٨/ ٤٢٤).

حضرت غالب فرماتے ہیں کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی داخل ہوا اور کہا کہ میرے دادا فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں سے سلام میں پہل کرے تو وہ ان سے دس نیکیوں میں بڑھ جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پا س بھیجا اور فرمایا: کہ جا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اپنے بعد نگران مقرر فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگران بنانا ضروری ہے، لیکن نگران برے مرتبہ میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28423، ترقيم محمد عوامة 27253)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27254 ترقیم الشثری: -- 28424
٢٨٤٢٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (قرة عن) (١) حميد بن هلال قال: قال ابو السوار: والله لوددت ان حدقتي في حجري مكان العرافة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو السوار نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں پسند کرتا ہوں کہ میری آنکھ کی سیاہی، میری آنکھ کے حلقہ میں پھیل جائے نگران بننے کے بجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28424، ترقيم محمد عوامة 27254)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27255 ترقیم الشثری: -- 28425
٢٨٤٢٥ - حدثنا الفضل قال: حدثنا سلام بن مسكين عن محمد بن واسع عن (المهري) (١) عن ابي هريرة قال: قال لي: يا (مهري) (٢) لا تكن جابيا ولا عريفا ولا شرطيا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: (المهدي).
(٢) في [ح، هـ]: (مهدي).
(٣) مجهول؛ لجهالة المهري.

حضرت مہری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مجھے ارشاد فرمایا: اے مہری! تم مت بنو خراج وصول کرنے والا، نہ ہی نگران اور نہ ہی سپاہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28425، ترقيم محمد عوامة 27255)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں