مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. دية العمد: كم هي؟
شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟
ترقیم عوامۃ: 27292 ترقیم الشثری: -- 28465
٢٨٤٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن علقمة والاسود عن عبد الله قال: شبه العمد ارباعا: خمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون بنات مخاض، وخمس وعشرون بنات لبون (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٤٥٥٢)، والبيهقي ٨/ ٦٩، وعبد الرزاق (١٧٢٢٣)، والطبراني (٩٧٢٩).
عبداللہ نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد کی دیت کے چار حصص کیے جائیں گے، پچیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس پانچویں سال میں چلنے والی اور پچیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28465، ترقيم محمد عوامة 27292)
ترقیم عوامۃ: 27293 ترقیم الشثری: -- 28466
٢٨٤٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) ابن ابي خالد عن عامر قال: كان ابن مسعود يقول في شبه العمد ارباعا: خمس وعشرون (جذعة، وخمس وعشرون حقة) (٢) ، وخمس وعشرون بنات لبون، وخمس وعشرون بنات مخاض (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ط]: بدل ما في القوسين (حقة)، وفي [هـ]: (حقة، وخمس وعشرون جذعة).
(٣) منقطع؛ عامر لم يسمع من ابن مسعود.
ابن مسعود فرماتے تھے کہ قتل شبہ عمد میں دیت چار حصوں میں ہوگی۔ پچیس جذعے یعنی پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس چوتھے سال میں چلنے والی، پچیس تیسرے اور پچیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28466، ترقيم محمد عوامة 27293)
ترقیم عوامۃ: 27294 ترقیم الشثری: -- 28467
٢٨٤٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد عن عمر انه قال: في شبه العمد ثلاثون جذعة، وثلاثون حقة، واربعون ⦗١٥⦘ ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
عمر نے قتل شبہ عمد کے بارے میں فرمایا کہ تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں ہوں گی کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور وہ ساری کی ساری بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28467، ترقيم محمد عوامة 27294)
ترقیم عوامۃ: 27295 ترقیم الشثری: -- 28468
٢٨٤٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم عن علي قال في شبه العمد: ثلاث وثلاثون حقة، وثلاث وثلاثون جذعة، واربع وثلاثون ثنية، إلى بازل عامها كلها خلفة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عاصم صدوق، أخرجه عبد الرزاق (١٧٢٢٢)، والبيهقي ٨/ ٧٤، والدارقطني ٣/ ١٧٧.
علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد میں تینتیس چوتھے سال والی اونٹنیاں اور تینتیس پانچویں سال والی، اور چونتیس ایسی اونٹیاں کہ جن کی عمر چھ سات سال کے درمیان ہو اور تمام کی تمام بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28468، ترقيم محمد عوامة 27295)
ترقیم عوامۃ: 27296 ترقیم الشثری: -- 28469
٢٨٤٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب.
عثمان اور زید نے فرمایا کہ دیت مغلظہ میں چالیس پانچویں سال میں، اور تیس چوتھے سال میں اور تیس تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28469، ترقيم محمد عوامة 27296)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28470
٢٨٤٧٠ - (و) (١) عن عبد ربه عن ابي عياض ان عثمان وزيد بن ثابت قالا: في المغلطة: اربعون جذعة خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون بنات لبون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد ربه.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28470، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 27297 ترقیم الشثری: -- 28471
٢٨٤٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان ابو موسى والمغيرة بن شعبة يقولان: في المغلظة من الدية: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، (واربعون) (١) ثنية (إلى) (٢) بازل عامها كلها خلفة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (وأربع وثلاثون)، وزاد بعدها في [هـ]: (خلفة ما بين).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) صحيح.
ابو موسیٰ اور مغیرہ بن شعبہ فرمایا کرتے تھے کہ دیت مغلظہ میں تین چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی اور چالیس ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ سے سات سال کے درمیان ہو اور تمام کی تمام بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28471، ترقيم محمد عوامة 27297)
ترقیم عوامۃ: 27298 ترقیم الشثری: -- 28472
٢٨٤٧٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن عامر قال: كان زيد بن ثابت يقول في شبه العمد: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، واربعون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح.
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ قتل شبہ عمد میں تیس چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور ان میں سے ہر ایک بانجھ نہ ہو، دی جائیں گی۔ اور علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ شبہ عمد میں تینتیس چوتھے سال والی اور تینتیس پانچویں سال والی اور چونتیس ایسی اونٹنیاں کہ ان کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور ہر ایک ان میں سے بانجھ نہ ہو، دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28472، ترقيم محمد عوامة 27298)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28473
٢٨٤٧٣ - [وكان علي يقول في شبه العمد: ثلاثة وثلاثون حقة وثلاثة وثلاثون جذعة، واربع وثلاثون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [هـ].
(٢) صحيح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28473، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 27299 ترقیم الشثری: -- 28474
٢٨٤٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن عامر والحسن وابن سيرين وعمرو بن دينار قالوا: شبه العمد (يغلظ) (١) عليهم الدية في اسنان اللإبل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (تغلظ).
حضرت عمر، حسن، ابن سیرین اور عمرو بن دینار نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد میں قاتل اور اس کے رشتہ داروں پر اونٹوں کی عمروں کے صورت میں دیت کو سخت کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28474، ترقيم محمد عوامة 27299)