🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. دية العمد: كم هي؟
شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27300 ترقیم الشثری: -- 28475
٢٨٤٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: شبه العمد الضربة بالخشبة او القذفة بالحجر العظيم، والدية ثلاث: ثلث حقات وثلث جذاع وثلث ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عاصم صدوق، أخرجه عبد الرزاق (١٧٢٢٢)، والبيهقي ٨/ ٧٤، والدارقطني ٣/ ١٧٧.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لکڑی کے ساتھ مارنا یا کسی بڑے پتھر کو پھینکنا یہ قتل شبہ عمد ہے اور اس کی دیت تین حصوں میں ہوگی، ایک تہائی چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور ایک تہائی پانچویں سال میں چلنے والی، اور ایک تہائی ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور سب کی سب بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28475، ترقيم محمد عوامة 27300)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27301 ترقیم الشثری: -- 28476
٢٨٤٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال عطاء: تغلظ الدية في شبه العمد ولا يقتل به.
حضرت عطاء نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد میں دیت مغلظہ ہوگی اور اس کی وجہ سے قصاص نہیں لیاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28476، ترقيم محمد عوامة 27301)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27302 ترقیم الشثری: -- 28477
٢٨٤٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ما تغليظ الإبل؟ قال: اربعون خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون جذعة.
حضرت ابن جریج نے فرمایا ہے کہ عطاء سے دریافت کیا کہ دیت کا مغلظہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ چالیس قابل حمل اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28477، ترقيم محمد عوامة 27302)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27303 ترقیم الشثری: -- 28478
٢٨٤٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في التغليظ: اربعون خلفة ثنية إلى بازل [عامها كلها خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون بنات مخاض.
حضرت حسن سے مروی ہے کہ دیت مغلظہ میں چالیس ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور تمام قابل حمل ہوں دی جائیں گی اور تیس چوتھے سال والی، اور تیس دوسرے سال والی دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28478، ترقيم محمد عوامة 27303)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27304 ترقیم الشثری: -- 28479
٢٨٤٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن ابن جريج عن عطاء قال: إنما التغليط] (١) في شبه العمد في اسنان الإبل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [هـ].
حضرت عطاء نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد میں تغلیظ (یعنی سختی) اونٹوں کی عمروں کی صورت میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28479، ترقيم محمد عوامة 27304)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں