مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الموضحة كم فيها؟
کسی شرعی حکم کو واضح کرنے میں مقدار کتنی ہے؟
ترقیم عوامۃ: 27314 ترقیم الشثری: -- 28489
٢٨٤٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن ابي حمزة الاسدي قال: شهدت شريحا قضى في موضحة بخمسمائة درهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
حضرت ابو حمزہ اسدی کا ارشاد ہے کہ میں شریح کے پاس حاضر ہوا انہوں نے ایسے سر کے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی ظاہر ہو، پانچ سو درہم کا فیصلہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28489، ترقيم محمد عوامة 27314)
ترقیم عوامۃ: 27315 ترقیم الشثری: -- 28490
٢٨٤٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان (عن) (١) حكيم ابن الديلم قال: (اتيت) (٢) شريحا (٣) في موضحة (فقضى) (٤) فيها بخمس قلائص.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) في [جـ]: (أمر)، وفي [ب]: (شهدت)، وفي [هـ]: (رأيت).
(٣) زاد في [ب]: (قضى)، وفي [هـ]: (أتى).
(٤) سقط في: [ب].
حضرت حکیم بن الدیلم کا ارشاد ہے کہ میں شریح کے پاس سر اور چہرہ کے ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی نظر آرہی ہو مقدمہ لے کر آیا تو انہوں نے اس میں پانچ جوان اونٹوں کا فیصلہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28490، ترقيم محمد عوامة 27315)
ترقیم عوامۃ: 27316 ترقیم الشثری: -- 28491
٢٨٤٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سفيان (بن) (١) حسين عن (شيبة) (٢) بن مساور عن عمر بن عبد العزيز ان رسول الله ﷺ قضى في الموضحة (بخمس) (٣) من الإبل، ولم يقض فيما سوى ذلك (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [ط، هـ]: (شعبة).
(٣) في [م]: (خمسين).
(٤) زاد في [هـ]: (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن مكحول أن رسول اللَّه ﷺ قضى في الموضحة بخمس من الإبل، ولم يقض فيما سوى ذلك)، وسيأتي بعد الأثر الآتي.
(٥) مرسل، عمر بن عبد العزيز تابعي.
حضرت عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہرہ کے ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی ظاہر ہو پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا، اور اس کے علاوہ کسی اور چیز میں یہ فیصلہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28491، ترقيم محمد عوامة 27316)
ترقیم عوامۃ: 27317 ترقیم الشثری: -- 28492
٢٨٤٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن (مطر) (١) عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان رسول الله ﷺ قضى في الموضحة (خمسا خمسا) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (مطرق).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (خمس، خمس).
(٣) حسن؛ شعب صدوق، أخرجه أحمد (٦٧٧٢)، وابن ماجه (٢٦٥٥)، والدارمي ٢/ ١٩٤، والدارقطني ٣/ ٢١٠، والبيهقي ٨/ ٨١، وعبد الرزاق (١٧٣١٢).
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر کے ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی نظر آئے پانچ پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28492، ترقيم محمد عوامة 27317)
ترقیم عوامۃ: 27319 ترقیم الشثری: -- 28493
٢٨٤٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن مكحول ان رسول الله ﷺ قضى في الموضحة فصاعدا، فجعل في الموضحة خمسا من الإبل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، مكحول تابعي.
حضرت مکحول سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اور چہرہ کے ہڈی ظاہر ہونے والے زخم اور اس سے زیادہ زخم کے بارے میں فیصلہ فرمایا تو ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28493، ترقيم محمد عوامة 27319)
ترقیم عوامۃ: 27320 ترقیم الشثری: -- 28494
٢٨٤٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن اشعث عن الشعبى عن علي وعبد الله قالا: في الموضحة خمس من الإبل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف الأشعث، أخرجه البيهقي ٨/ ٨٢، وعبد الرزاق (١٧٣١٥).
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ نے فرمایا کہ سر اور چہرہ کے ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28494، ترقيم محمد عوامة 27320)
ترقیم عوامۃ: 27321 ترقیم الشثری: -- 28495
٢٨٤٩٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الموضحة خمس من الإبل] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط هذا الخبر من: [جـ].
(٢) حسن؛ عاصم صدوق.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ سر اور چہرے کا ایسا زخم کہ جس میں ہڈی ظاہر ہو اس میں پانچ اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28495، ترقيم محمد عوامة 27321)
ترقیم عوامۃ: 27322 ترقیم الشثری: -- 28496
٢٨٤٩٦ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عمرو بن ميمون عن عمر بن عبد العزيز قال: فيها خمس من الإبل.
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ اس میں پانچ اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28496، ترقيم محمد عوامة 27322)
ترقیم عوامۃ: 27323 ترقیم الشثری: -- 28497
٢٨٤٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: في الموضحة خمس فرائض] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبران من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت حسن سے مروی ہے کہ ہڈی کے ظاہر ہونے والے سر اور چہرے کے زخم میں پانچ اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28497، ترقيم محمد عوامة 27323)
ترقیم عوامۃ: 27324 ترقیم الشثری: -- 28498
٢٨٤٩٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: فيها خمس من الإبل] (١) ، او عدل ذلك من الذهب والورق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين المعكوفين في: [أ، ح، هـ].
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ سر اور چہرہ کے ہڈی ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹ یا ان کے برابر سونا یا چاندی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28498، ترقيم محمد عوامة 27324)