🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. (الشفتان) ما فيهما؟
ہونٹوں کی دیت
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27459 ترقیم الشثری: -- 28636
٢٨٦٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن (زيد) (١) في الشفة السفلى ثلثا الدية؛ لانها تحبس الطعام والشراب، وفي العليا ثلث الدية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (يزيد).
(٢) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.

حضرت زید سے مروی ہے کہ نچلے ہونٹ میں دو تہائی دیت ہے کیونکہ وہ کھانے اور پانی کو روک کر رکھتا ہے، اور اوپر والے ہونٹ میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28636، ترقيم محمد عوامة 27459)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27460 ترقیم الشثری: -- 28637
٢٨٦٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب في السفلى ثلثا الدية، [وفي العليا ثلث (الدية) (١) ] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [ع].

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ نچلے ہونٹ میں دو تہائی اور اوپر والے میں ایک تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28637، ترقيم محمد عوامة 27460)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27461 ترقیم الشثری: -- 28638
٢٨٦٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق (انه) (١) قال: في الشفتين الدية، (في السفلى ثلثا الدية) (٢) ، وفي العليا ثلث الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [جـ].

حضرت محمد بن اسحق کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے نچلے میں دو تہائی اور اوپر والے میں ایک تہائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28638، ترقيم محمد عوامة 27461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27462 ترقیم الشثری: -- 28639
٢٨٦٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: في الشفتين الدية، وفي (إحداهما) (١) نصف الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أحدهما).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28639، ترقيم محمد عوامة 27462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27463 ترقیم الشثری: -- 28640
٢٨٦٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حجاج عن الحكم عن شريح: في الشفتين الدية.
حضرت شریح سے روایت ہے کہ دونوں ہونٹوں میں پوری دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28640، ترقيم محمد عوامة 27463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27464 ترقیم الشثری: -- 28641
٢٨٦٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن عامر قال: في الشفتين الدية، وفي كل واحدة منهما نصف.
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹوں میں کامل دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28641، ترقيم محمد عوامة 27464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27465 ترقیم الشثری: -- 28642
٢٨٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: ما كان من اثنين في الإنسان ففيهما الدية، وفي كل (واحد) (١) منهما نصف الدية، وما كان من واحد ففيه الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (واحدة).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہا جاتا تھا کہ انسان کے جوڑے جوڑے والے اعضاء میں کامل دیت ہے، اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے اور جو اعضاء اکیلے اکیلے ہیں ان میں دیت کاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28642، ترقيم محمد عوامة 27465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27466 ترقیم الشثری: -- 28643
٢٨٦٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قضى ابو بكر في الشفتين بالدية: مائة من الإبل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك أبا بكر.
حضرت عمرو بن شعبّ نے فرمایا کہ ابوبکر نے دونوں ہونٹوں کے بدلہ میں سو انٹوں کا فیصلہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28643، ترقيم محمد عوامة 27466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27467 ترقیم الشثری: -- 28644
٢٨٦٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (الشفتان) (١) ما فيهما؟ قال: خمسون خمسون من الإبل في كل واحدة، قلت: (يفضل بينهما؟) (٢) قال: السفلى تفضل، زعموا، قلت: بكم؟ قال: (لا) (٣) ادري.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ع، ك]: (الشفتين).
(٢) في [ب، ط]: (يفصل)، وفي [م]: (أيفضل).
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت ابن جریج کا کہنا ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ ہونٹوں میں کتنی دیت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس پچاس اونٹ ہر ہونٹ کے بدلہ میں، میں نے پوچھا کہ ان میں سے کونسا افضل ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ لوگوں کا خیال ہے نچلا افضل ہے میں نے سوال کیا کہ وہ کتنا افضل ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ کو معلوم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28644، ترقيم محمد عوامة 27467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27468 ترقیم الشثری: -- 28645
٢٨٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: (اخبرني) (١) ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: في الشفتين خمسون خمسون، وتفضل السفلى على العليا من الرجل والمراة بالتغليظ، ولا تفضل بالزيادة في عدد، ولكن الخمسين فيها (تغليظ) (٢) في اسنان الإبل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ، م]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: (تغليظه).

حضرت مجاہد نے فرمایا کہ دونوں ہونٹوں میں پچاس پچاس اونٹ ہیں اور مرد اور عورت کے نچلے ہونٹ کو دیت مغلظہ کی صورت میں فوقیت دی جائے گی لیکن عدد میں زیادتی کے ذریعہ فوقیت نہیں جائے گی، اور نچلے ہونٹ میں تغلیظ اونٹوں کی عمروں کی صورت میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28645، ترقيم محمد عوامة 27468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں