🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. اليد (يقطع) منها بعد ما قطعت
ہاتھ جس کے بعد سے کاٹا جائے گا (اس کا حکم کیا ہے)؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27500 ترقیم الشثری: -- 28677
٢٨٦٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قطعت الكف من المفصل (فإن) (٢) فيها ديتها، فإن قطع منها شيء بعد ذلك ففيها حكومة عدل، وإذا قطعت من العضد او اسفل من العضد شيئا، (فإن) (٣) فيها ديتها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٣) في [أ، هـ]: (قال)، وفي [ط]: (قل).

حضرت ابراہیم کا اشاد ہے کہ جب ہتھیلی کو جوڑ سے کاٹا گیا تو اس میں دیت ہے پھر اگر اس کے بعد کچھ ہاتھ کاٹا گیا تو اس میں عادل آدمی کا فیصلہ ہوگا اور اگر بازو یا بازو کے کچھ نیچے سے کٹ گئی تو اس میں بھی دیت کاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28677، ترقيم محمد عوامة 27500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27501 ترقیم الشثری: -- 28678
٢٨٦٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ارايت إن قطعت اليد من شطر الذراع؟ قال: خمسون، قلت: فقطع شيء مما (بقي) (١) بعد؟ قال: (جرح) (٢) لا احسب إلا ذلك، إلا ان (يكون) (٣) في ذلك (سنة) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ب، ط]: (حرج).
(٣) في [م]: (تكون).
(٤) في [أ، ب، ط]: (منه).

حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ہاتھ کو کلائی کے درمیان سے کاٹ دیا جائے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس اونٹ دیت ہوگی، میں نے سوال کیا کہ بعد میں اگر باقی ہاتھ کا کچھ حصہ بھی کٹ گیا تو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے گمان میں تو زخم کی اجرت ہی ہوگی، الا یہ کہ کوئی اس بارے میں حدیث مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28678، ترقيم محمد عوامة 27501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27502 ترقیم الشثری: -- 28679
٢٨٦٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: إن قطعت الكف فخمسون من الإبل، فإن قطع ما بقي من اليد كلها (او) (١) (الذراع) (٢) او قطع نصف (الذراع) (٣) فنصف نذر اليد ⦗٥٩⦘ ايضا خمسة وعشرون، فإن كانت إنما قطعت من شطر ذراعها او الذراع بعد (الكف) (٤) -قال: مجاهد يقول ذلك- فنصف (نذر) (٥) اليد فإن قطع ما بقي كله فجرح يداويه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (و).
(٢) في [ط]: (الذراغ).
(٣) في [ط]: (الذراغ).
(٤) في [ط]: (اللكف).
(٥) في [ط]: (بعد)، وفي [س]: (قدر).

حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ اگر ہتھیلی کٹ جائے تو اس میں پچاس اونٹ ہیں پھر اگر باقی سارا ہاتھ یا کلائی یا آدھی کلائی کٹ جائے تو اس میں بھی ہاتھ کی دیت کا نصف ہے یعنی پچیس اونٹ ہیں اور اگر کلائی کے درمیان سے یا کلائی کو ہتھیلی کے بعد کاٹا تو ابن جریج کا فرمان ہے کہ مجاہد فرماتے ہیں کہ ہاتھ کی دیت کا نصف لازم ہوگا پھر اگر اس کے بعد باقی سارا ہاتھ کاٹ دیا تو اس میں زخم کو دیکھ کر دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28679، ترقيم محمد عوامة 27502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں