مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
56. الرجل يصيب (سن) الرجل
اگر کوئی آدمی دوسرے کا دانت توڑ دے
ترقیم عوامۃ: 27690 ترقیم الشثری: -- 28888
٢٨٨٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حميد عن انس ان النبي ﷺ (١) امر بالقصاص في سن وقال:"كتاب الله القصاص" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، م، ك]: ﵇.
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه البخاري (٤٢٢٩)، ومسلم (١٦٧٥).
حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دانت میں قصاص کا حکم دیا ہے اور فرمایا کہ ”کتاب اللہ…“ یعنی اللہ کا فرض کردہ وہ قصاص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28888، ترقيم محمد عوامة 27690)
ترقیم عوامۃ: 27691 ترقیم الشثری: -- 28889
٢٨٨٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ازهر عن محارب بن دثار قال: جاء رجلان إلى شريح قد كسر هذا ضرس هذا، وهذا ضرس هذا قال: هذه (ثنية) (١) بضرس قوما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ثمية).
حضرت محارب ابن دثار کا ارشاد ہے کہ دو آدمی شریح کے پاس آئے ایک نے دوسرے کی ڈاڑھ نکال دی تھی اور دوسرے نے اول کی تو انہوں نے فرمایا یہ دانت بھی داڑھ کے بدلے ہوتا ہے لہٰذا تم دونوں چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28889، ترقيم محمد عوامة 27691)
ترقیم عوامۃ: 27692 ترقیم الشثری: -- 28890
٢٨٨٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي والحسن قالا: ليس في (العظام) (١) قصاص ما خلا السن او الراس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (الطعام).
حضرت شعبی اور حسن کا ارشاد ہے کہ کسی ہڈی میں بھی سر اور دانت کے قصاص نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28890، ترقيم محمد عوامة 27692)
ترقیم عوامۃ: 27693 ترقیم الشثری: -- 28891
٢٨٨٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: يقاد من السن.
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ دانت کی وجہ سے قصاص لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28891، ترقيم محمد عوامة 27693)
ترقیم عوامۃ: 27694 ترقیم الشثری: -- 28892
٢٨٨٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: العين يقاد منها؟ قال: نعم، والسن.
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ آنکھ کا قصاص لیا جائے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں اور دانت کا بھی قصاص ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28892]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28892، ترقيم محمد عوامة 27694)