مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
58. (البيضتان) ما فيهما؟
خصیتین کی دیت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27709 ترقیم الشثری: -- 28909
٢٨٩٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن داود عن سعيد ابن المسيب قال: في البيضة اليسرى ثلثا الدية، وفي اليمنى الثلث، قلت: (لم؟) (١) قال: لان اليسرى إذا ذهبت لم يولد له، وإذا ذهبت اليمنى ولد له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م، ك]: (له).
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ بائیں خصیہ میں دو تہائی دیت ہے اور دائیں میں ایک تہائی دیت ہے حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ اس لیے ہے کہ جب بایاں خصیہ ضائع ہوجائے تو اولاد نہیں ہوتی اور اگر دایاں چلا جائے تو اولاد ہوسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28909]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28909، ترقيم محمد عوامة 27709)
ترقیم عوامۃ: 27710 ترقیم الشثری: -- 28910
٢٨٩١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور قال: ذكرت ذلك لإبراهيم فقال: هما سواء.
حضرت منصور کا ارشاد ہے کہ میں نے یہ بات ابراہیم سے بیان کی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ دونوں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28910، ترقيم محمد عوامة 27710)