مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
90. في العقل
عقل کو ضائع کر دینے کا حکم
ترقیم عوامۃ: 27917 ترقیم الشثری: -- 29132
٢٩١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: في العقل الدية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ زیدنے ارشاد فرمایا: عقل چلے جانے کی صورت میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29132، ترقيم محمد عوامة 27917)
ترقیم عوامۃ: 27918 ترقیم الشثری: -- 29133
٢٩١٣٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: في العقل الدية] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا! عقل چلے جانے کی صورت میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29133، ترقيم محمد عوامة 27918)
ترقیم عوامۃ: 27919 ترقیم الشثری: -- 29134
٢٩١٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن (اشعث) (١) عن الحسن في رجل افزع رجلا فذهب عقله قال: لو ادركه عمر لضمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الأشعث).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی نے ایک آدمی کو خوفزدہ کیا اور اس کی عقل زائل ہوگئی تو کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا اگر حضرت عمر اس کو پالیتے تو ضرور اس سے ضمان لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29134، ترقيم محمد عوامة 27919)
ترقیم عوامۃ: 27920 ترقیم الشثری: -- 29135
٢٩١٣٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سليمان بن (حيان) (١) عن عوف قال: سمعت شيخا قبل (فتنة) (٢) ابن الاشعث (فنعت نعته) (٣) -قالوا: ذلك ابو المهلب (عم) (٤) (ابي) (٥) قلابة، قال: رمى رجل رجلا في راسه بحجر، فذهب سمعه ولسانه وعقله وذكره فلم يقرب النساء، فقضى فيه عمر باربع ديات] (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حبان).
(٢) في [أ، ب، ط]: (نفسه).
(٣) في [أ، ب، ط]: (فبعث بعثه).
(٤) في [أ، ب، ط]: (عمر).
(٥) في [أ، ب، ط]: (أبو).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، م، ك]: ورد هذا الخبر بعد الخبر رقم: [٢٩١٣١].
(٧) حسن؛ سليمان أبو خالد الأحمر صدوق.
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے کسی شیخ سے ابن اشعث کے فتنہ سے قبل سنا کہ انہوں نے اس کی صفات بیان کیں۔ ان لوگوں نے فرمایا: یہ ابو المھلب ہیں جو حضرت ابو قلابہ کے چچا ہیں انہوں نے فرمایا ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کے سر میں پتھر مارا تو اس کی قوت سماعت گویائی، عقل اور اس کے آلۂ تناسل کی طاقت زائل ہوگئی اور وہ شخص عورتوں کے قریب نہیں جاسکتا تھا۔ تو حضرت عمر نے اس کے بارے میں چار دیتوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29135، ترقيم محمد عوامة 27920)