مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
95. المهر يتبع أمه فيصيب
گھوڑے کے بچھڑے کا بیان جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہاتھا کہ اس نے نقصان پہنچا دیا
ترقیم عوامۃ: 27954 ترقیم الشثری: -- 29171
٢٩١٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم انه سئل عن المهر يتبع امه قال: هو ضامن؛ لانه ارسله.
حضرت حکیم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا اس گھوڑے کے بچھڑے سے متعلق جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا؟ آپ نے فرمایا: وہ ضامن ہوگا کیونکہ مالک نے اسے چھوڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29171، ترقيم محمد عوامة 27954)
ترقیم عوامۃ: 27955 ترقیم الشثری: -- 29172
٢٩١٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن الحكم عن إبراهيم في المهر يتبع امه قال: يضمن.
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس گھوڑے کے بچھڑے کے بارے میں ارشاد فرمایا جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا کہ اس کے مالک کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29172، ترقيم محمد عوامة 27955)
ترقیم عوامۃ: 27956 ترقیم الشثری: -- 29173
٢٩١٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن شعبة عن الحكم وحماد سالتهما عن المهر يتبع امه فيصيب، قالا: يضمن.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے پوچھا اس گھوڑے کے بچے کے بارے میں جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا پھر اس نے نقصان پہنچا دیا؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس کے مالک کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29173، ترقيم محمد عوامة 27956)
ترقیم عوامۃ: 27957 ترقیم الشثری: -- 29174
٢٩١٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (البكراوي) (١) عن اشعث عن الحسن قال: لا يضمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (بكراوي).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس کو ضامن نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29174، ترقيم محمد عوامة 27957)