مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
96. الدابة المرسلة أو المنفلتة تصيب إنسانا
وہ جانور جس کو آزاد چھوڑا گیا یا جس نے اپنی لگام چھڑا لی پھر کسی انسان کو نقصان پہنچایا
ترقیم عوامۃ: 27958 ترقیم الشثری: -- 29175
٢٩١٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الحجاج عن القاسم بن (نافع) (١) قال: قال عمر (٢) : ما اصاب المنفلت فلا ضمان على صاحبه، ومن اصاب المنفلت ضمن (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يافع).
(٢) في [ك] زيادة: (قال).
(٣) منقطع؛ القاسم لم يدرك عمر.
حضرت قاسم بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: لگام چھڑائے ہوئے جانور نے جو نقصان پہنچایا تو اس کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور جس شخص نے لگام چھڑانے والے جانور کو کوئی نقصان پہنچایا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29175، ترقيم محمد عوامة 27958)
ترقیم عوامۃ: 27959 ترقیم الشثری: -- 29176
٢٩١٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن عمرو عن الحسن وابن سيرين في الدابة (المرسلة) (١) تصيب. قالا: ليس عليه ضمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین ان دونوں حضرات سے آزاد چھوڑے ہوئے جانور کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی کو نقصان پہنچا دیا ہو؟ تو آپ دونوں حضرات نے جواب دیا اس کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29176، ترقيم محمد عوامة 27959)
ترقیم عوامۃ: 27960 ترقیم الشثری: -- 29177
٢٩١٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن اشعث عن الشعبي قال: كل مرسلة فصاحبها ضامن.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا ہر آزاد چھوڑے ہوئے جانور کے نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالک ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29177]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29177، ترقيم محمد عوامة 27960)
ترقیم عوامۃ: 27961 ترقیم الشثری: -- 29178
٢٩١٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في رجل انفلتت دابته وهو في اثرها، فاصابت إنسانا، قال: ليس عليه شيء.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا: جس کا جانور اس سے لگام چھڑا کر بھاگ گیا اور کسی انسان کو نقصان پہنچایا اس حال میں کہ یہ شخص اس کی تلاش میں تھا؟ آپ نے فرمایا: اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور حضرت حکم نے بھی یہی ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29178]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29178، ترقيم محمد عوامة 27961)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29179
٢٩١٧٩ - وقال الحكم: مثل ذلك.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29179، ترقيم محمد عوامة ---)