🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

119. الجنين إذا سقط حيا ثم مات أو تحرك أو اختلج
ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کا بیان جو زندہ ساقط ہو پھر وہ مر گیا یا اس نے حرکت کی تھی یا وہ کانا تھا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28097 ترقیم الشثری: -- 29328
٢٩٣٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن حجاج عن مكحول عن زيد في السقط يقع فيتحرك، قال: كملت ديته؟ استهل او لم يستهل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زید نے اس نا تمام بچہ کے بارے میں جو ساقط ہوگیا پھر اس نے حرکت بھی کی۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا: اس کی دیت مکمل ہوگی وہ چیخا ہو یا نہ چیخا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29328]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29328، ترقيم محمد عوامة 28097)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28098 ترقیم الشثری: -- 29329
٢٩٣٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن هشام بن عروة عن ابيه قال: في الجنين إذا سقط حيا ففيه الدية، وإن سقط ميتا ففيه غرة.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہں ا کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: ماں کے پیٹ میں موجود بچہ جب زندہ ساقط ہوجائے تو اس میں دیت لازم ہوگی اور اگر مردار ساقط ہوا تو اس میں غرہ یعنی ایک غلام یا باندی لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29329، ترقيم محمد عوامة 28098)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28099 ترقیم الشثری: -- 29330
٢٩٣٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن سالم عن الشعبي قال: إذا ضرب الرجل بطن الحامل فاسقطت ميتا ففيه غرة -عبد او امة- في ماله، وإن كان حيا فالدية.
حضرت ابن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے حاملہ عورت کے پیٹ پر ضرب لگائی پھر اس نے مردہ بچہ ساقط کردیا تو اس میں غرہ لازم ہوگا یعنی اس آدمی کے مال میں ایک غلام یا باندی لازم ہوگی اور اگر وہ بچہ زندہ ساقط ہوا تو دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29330، ترقيم محمد عوامة 28099)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28100 ترقیم الشثری: -- 29331
٢٩٣٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: إذا استهل الجنين ثم مات ففيه الدية.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: جب ماں کے پیٹ سے ساقط ہونے والا بچہ چلایا پھر وہ مرگیا تو اس میں دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29331، ترقيم محمد عوامة 28100)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28101 ترقیم الشثری: -- 29332
٢٩٣٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: ولدت امراة ولدا فشهد نسوة انه اختلج وولد حيا، ولم يشهدن على الاستهلال (قال) (١) شريح: الحي يرث الميت، ثم ابطل ميراثه؛ لانه لم يشهدن على (استهلاله) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (فقال)، وسقط من: [جـ].
(٢) في [ط]: (الاستهلال).

حضرت ابراہیم نے فرمایا: کسی عورت نے بچہ جنا پس عورتوں نے گوا ہی دی کہ بیشک وہ کانا تھا اور زندہ پیدا ہوا تھا اور انہوں نے اس بچہ کے چلانے پر گواہی نہیں دی اس پر حضرت شریح نے فرمایا: وہ زندہ شمار ہوگا میت کا وارث بنے گا پھر آپ نے اس کی وراثت کو باطل قرار دے دیا اس لیے کہ ان عورتوں نے اس کے رونے اور چلانے پر گواہی نہیں دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29332، ترقيم محمد عوامة 28101)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں