🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

118. الحر يقتل عبد غيره
اس آزاد شخص کا بیان جو کسی دوسرے کے غلام کو قتل کردے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28088 ترقیم الشثری: -- 29319
٢٩٣١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام (عن حجاج) (١) عن عمرو ابن شعيب عن ابيه عن جده ان ابا بكر وعمر كانا لا يقتلان الحر ⦗١٧٩⦘ (بقتل) (٢) العبد (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك، م]، وانظر: سنن الدراقطني (٣/ ١٤٣)، والسنن الكبرى للبيهقي (٨/ ٣٤).
(٢) في [م]: (يقتل).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اس آزاد آدمی کو قتل نہیں کرتے تھے جس نے غلام کو قتل کردیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29319، ترقيم محمد عوامة 28088)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28089 ترقیم الشثری: -- 29320
٢٩٣٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ليث عن الحكم عن علي وعبد الله انهما قالا: إذا قتل الحر العبد فهو به (قود) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (قوده).
(٢) منقطع ضعيف؛ ليث ضعيف، والحكم لا يروي عن علي وعبد اللَّه.

حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب آزاد آدمی غلام کو قتل کردے تو اس کو قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29320، ترقيم محمد عوامة 28089)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28090 ترقیم الشثری: -- 29321
٢٩٣٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقتل العبد بالحر والحر بالعبد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: غلام کو آزاد کے بدلے اور آزاد کو غلام کے بدلے قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29321، ترقيم محمد عوامة 28090)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28091 ترقیم الشثری: -- 29322
٢٩٣٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن (سهيل) (١) بن ابي صالح عن سعيد بن المسيب قال: سالته عن رجل حر قتل مملوكا؟ قال: يقتل به، ثم رجعت إليه، فقال: يقتل به، (ثم قال) (٢) : والله لو اجتمع عليه اهل اليمن لقتلتهم به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سهل).
(٢) سقط من: [ب، هـ].

حضرت سہیل بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے کسی غلام کو قتل کردیا ہو؟ آپ نے فرمایا: اس غلام کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا راوی کہتے ہیں: میں پھر دوبارہ آپ کے پاس آیا آپ نے فرمایا: اس غلام کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر اس غلام کے قتل پر سارے یمن والے بھی جمع ہوجائیں تو اس غلام کے بدلے میں میں ان سب کو قتل کردوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29322، ترقيم محمد عوامة 28091)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28092 ترقیم الشثری: -- 29323
٢٩٣٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سهيل بن ابي صالح قال: سالت سعيد بن المسيب عن (الحر) (١) (يقتل) (٢) العبد عمدا، قال: اقتله (٣) (ولو اجتمع عليه اهل اليمن) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الرجل).
(٢) في [أ]: (بقتل).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (به صاغرًا لئيمًا).
(٤) سقط من: [ط، هـ].

حضرت سہیل بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس آزاد آدمی کے متعلق پوچھا جس نے غلام کو عمداً قتل کردیا ہو؟ آپ نے فرمایا اس کو بھی قتل کردو اگرچہ یمن والے بھی اس کے خون پر جمع ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29323، ترقيم محمد عوامة 28092)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28093 ترقیم الشثری: -- 29324
٢٩٣٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا علي بن صالح عن ابي الوضين قال: سالت الشعبي عن الحر يقتل العبد عمدا قال: اقتله به صاغرا لئيما.
حضرت ابو الوضین فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی سے اس آزاد آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے غلام کو عمداً قتل کردیا؟ آپ نے فرمایا! اس غلام کے بدلے اس ذلیل اور کمنہس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29324، ترقيم محمد عوامة 28093)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28094 ترقیم الشثری: -- 29325
٢٩٣٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: لا يقاد الحر من العبد.
حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عمربن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: آزاد آدمی کو غلام کے بدلے قصاصاً قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29325، ترقيم محمد عوامة 28094)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28095 ترقیم الشثری: -- 29326
٢٩٣٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: يقتل الرجل بعبد غيره، ولا يقتل بعبده كما لو قتل ابنه لم يقتل به.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں فرماتے ہوئے سنا آدمی کو کسی دوسرے کے غلام کو قتل کرنے کی وجہ سے تو قتل کیا جائے گا لیکن اپنے غلام کی وجہ سے قتل نہیں کیا جائے گا جیسا کہ اگر ا س نے اپنے بیٹے کو قتل کیا تو بدلے میں اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29326، ترقيم محمد عوامة 28095)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28096 ترقیم الشثری: -- 29327
٢٩٣٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: وسمعت سفيان يقول: لا يقتل الرجل بعبده ويعزر.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آدمی کو اپنے غلام کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا البتہ سزا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29327، ترقيم محمد عوامة 28096)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں