🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

123. الرجل يقتل فتعفو امرأته
اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا پھر اس کی بیوی نے اس کا خون معاف کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28114 ترقیم الشثری: -- 29345
٢٩٣٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن حجاج عن يزيد (الجعفي) (١) عن الشعبي في الرجل يقتل (فتعفو) (٢) المراة، قال: يؤدي القاتل (سبعة) (٣) اثمان الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (الحنفي).
(٢) في [أ، ط]: (فيعفو).
(٣) في [ك]: (سبع)، وفي [أ، ط، هـ]: (بسبع).

حضرت یزید جعفی فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے اس شخص کے بارے میں جس کو قتل کردیا گیا، پس اس کی بیوی نے اپنے خاوند کا خون معاف کردیا آپ نے یوں ارشاد فرمایا: قاتل دیت کے سات ثمن دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29345، ترقيم محمد عوامة 28114)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28115 ترقیم الشثری: -- 29346
٢٩٣٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن عطاء إن امراة عفت عن دم زوجها، قال: صارت دية ويرفع عنه الثمن.
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشادفرمایا: عورت اپنے خاوند کے خون کو معاف کر دے تو بھی لازم ہوگی اور دیت سے آٹھواں حصہ معاف ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29346، ترقيم محمد عوامة 28115)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28116 ترقیم الشثری: -- 29347
٢٩٣٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) صالح عن ليث عن طاوس في امراة قتل زوجها فعفت، قال: عفوها جائز، ويرفع نصيبها من الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أبي).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ایسی عورت کے بارے میں کہ جس کا خاوند قتل کردیا گیا ہو پس اس نے خاوند کے قاتل کو معاف کردیا، آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا معاف کرنا جائز ہے اور عورت کا حصہ دیت میں سے ختم ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29347، ترقيم محمد عوامة 28116)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28117 ترقیم الشثری: -- 29348
٢٩٣٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن إبراهيم قال: لكل ذي سهم عفو.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ہر حصہ والے کو معافی کا حق حاصل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29348، ترقيم محمد عوامة 28117)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28118 ترقیم الشثری: -- 29349
٢٩٣٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة عن شعبة عن الحكم وحماد انهما (قالا) (١) : في الرجل يقتل الرجل فتعفو المراة، قالا: من عفى من رجل او امراة فإنه ⦗١٨٥⦘ (يدرا) (٢) عنه (القتل) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (قال).
(٢) في [ط]: (بدءر).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (العقل).

حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے آدمی کو قتل کردیا پھر اس کی بیوی نے اسے معاف کردیا۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا جس نے ایسے آدمی یا عورت کو معاف کیا تو اس نے اس سے قتل کے گناہ کو معافی کے ذریعہ دور کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29349، ترقيم محمد عوامة 28118)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں