🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

124. من قال: لا عفو لها
جو شخص یوں کہے: عورت کو معاف کرنے کا حق نہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28119 ترقیم الشثری: -- 29350
٢٩٣٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن سالم عن الشعبي عن عمر قال: الزوج والمراة لا عفو لهما (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًّا؛ محمد بن سالم متروك.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: خاوند اور بیوی ان دونوں کو معاف کرنے کا حق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29350، ترقيم محمد عوامة 28119)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28120 ترقیم الشثری: -- 29351
٢٩٣٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن ابي معشر عن إبراهيم قال: ليس للزوج ولا للمراة عفو في الدم، إنما العفو إلى اولياء المقتول.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: شوہر اور بیوی کو خون میں معاف کرنے کا اختیار نہیں اس لیے کہ معاف کرنے کا اختیار مقتول کے اولیاء کو حاصل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29351، ترقيم محمد عوامة 28120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28121 ترقیم الشثری: -- 29352
٢٩٣٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن الحسن قال: ليس للزوج ولا للمراة عفو في الدم، وإن عفا احد من الورثة جاز عفوه وصارت الدية.
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: شوہر اور بیوی کو خون مں ا معاف کرنے کا اختیار نہیں اور اگر ورثہ میں سے کوئی معاف کردے تو اس کا معاف کردینا جائز ہے اور دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29352، ترقيم محمد عوامة 28121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28122 ترقیم الشثری: -- 29353
٢٩٣٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن صاعد بن مسلم عن الشعبي في رجل قتل وترك ابنته واخته وامراتيه، فعفت إحدى المراتين قال الشعبي: ليس للمراة عفو، إلا امراة لها رحم (ماسة) (١) وسهم في الميراث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (ماشية).
حضرت صاعد بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کو قتل کردیا گیا تھا اور اس نے اپنے پیچھے ایک بیٹی ایک بہن اور دو بیویاں چھوڑیں اور اس کی دونوں بیویوں میں سے ایک نے شوہر کا خون معاف کردیا۔ اس پر امام شعبی نے ارشاد فرمایا: عورت کو معاف کرنے کا اختیار نہیں ہے مگر اس عورت کو جو مقتول کی ذی رحم محرم ہو اور اس کا میراث میں حصہ بنتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29353، ترقيم محمد عوامة 28122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں