🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

150. القوم يشج بعضهم بعضا
ان افراد کا بیان جن میں سے بعض بعض کے سر کو زخمی کردیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28283 ترقیم الشثری: -- 29524
٢٩٥٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) ابو الاحوص عن سماك عن عبد الرحمن ابن القعقاع قال: دعوت إلى بيتي (قوما) (٢) فطعموا وشربوا (فسكروا) (٣) (وقاموا إلى ⦗٢٢١⦘ سكاكين) (٤) في البيت فاضطربوا (بها) (٥) (فجرح) (٦) بعضهم بعضا وهم اربعة، فمات اثنان وبقي اثنان، فجعل علي الدية على الاربعة جميعا، وقص للمجروحين ما اصابهم من جراحاتهما (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط، هـ]: (فأسكروا).
(٤) بياض في: [جـ].
(٥) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٦) في [ط، هـ]: (فخرج).
(٧) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن القعقاع.

حضرت سماک فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن قعقاع نے ارشاد فرمایا کہ میں نے چند لوگوں کو اپنے گھر دعوت پر بلایا: ان لوگوں نے کھانا کھایا اور شراب پی کر نشہ میں آگئے اور گھر کے چھری، چاقو اٹھالیے پھر ان کے ذریعہ ہنگامہ کر کے ان میں سے بعض نے بعض کو زخمی کردیا۔ وہ لوگ کُل چار افراد تھے پس دو مرگئے اور دو بچ گئے پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان چاروں پر دیت لازم قرار دی اور زخمیوں سے ان کو پہنچنے والے زخموں کے بقدر تخفیف کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29524، ترقيم محمد عوامة 28283)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28284 ترقیم الشثری: -- 29525
٢٩٥٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا عن عامر ان الحسن بن علي (اتي) (١) برجلين قتلا ثلاثة وقد جرح الرجلان، فقال (الحسن) (٢) ابن علي: على الرجلين دية الثلاثة، ويرفع عنهما جراحة الرجلين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أن).
(٢) في [ب، ط، م]: (الحسين).
(٣) صحيح.

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی لائے گئے جنہوں نے تین افراد کو قتل کردیا تھا درا نحالی کہ وہ دونوں بھی زخمی تھے اس بارے میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان دونوں آدمیوں پر تینوں مقتولوں کی دیت لازم ہوگی اور ان دونوں سے دو آدمیوں کے زخم کے بقدر تخفیف کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29525، ترقيم محمد عوامة 28284)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28285 ترقیم الشثری: -- 29526
٢٩٥٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء وابن ابي مليكة (قالا) (١) : (لو) (٢) ان رجلا قتل رجلا؛ وجرح المقتول القاتل (جرحا) (٣) قتل القاتل وودى اهل المقتول جرح القاتل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قال).
(٢) زيادة من: [جـ، ك، م].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (جروحًا).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت ابن ابی ملیکہ نے ارشاد فرمایا: اگر کسی آدمی نے کسی کو قتل کردیا اور مقتول نے قاتل کو زخمی کردیا تو قاتل کو قصاصاً قتل کیا جائے گا اور مقتول کے گھر والے قاتل کے زخم کی دیت ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29526، ترقيم محمد عوامة 28285)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28286 ترقیم الشثری: -- 29527
٢٩٥٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: وجد في بيت قتلى وشجاج، فجعل بعضهم (ببعض) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بعض).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک گھر میں کچھ مقتول اور زخمی پائے گئے تو ان میں سے بعض پر بعض کی دیت ڈالی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29527، ترقيم محمد عوامة 28286)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28287 ترقیم الشثری: -- 29528
٢٩٥٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي قال: خرج قوم من (زرارة) (١) فاقتتلوا، فقتل بعضهم بعضا، فضمن علي دية (المقتول) (٢) ورفع عن المجروحين بقدر جراحتهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (ذراراة).
(٢) في [س]: (المقتولين).
(٣) صحيح.

حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: چند لوگ قبیلہ زرارہ سے نکلے پس انہوں نے آپس میں قتال کیا تو ان میں سے بعض نے بعض کو قتل کردیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مقتولین کی دیت کا ضامن بنایا اور زخمیوں سے ان کے زخموں کے بقدر تخفیف کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29528، ترقيم محمد عوامة 28287)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں