🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

151. الكلب (يعقر) الرجل
اس کتے کابیان جو آدمی کو کاٹ لے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28288 ترقیم الشثری: -- 29529
٢٩٥٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن (١) حصين عن الشعبي قال: إذا كان الكلب في الدار فاذن اهل الدار للرجل فدخل (فعقره) (٢) ضمنوا، فإن دخل بغير إذن فعقره لم يضمنوا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [ط]: (يعض).

حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب گھر میں کتا موجود ہو پھر گھر والوں نے آدمی کو داخل ہونے کی اجازت دی پس کتے نے اس شخص کو کاٹ لیا تو وہ گھر والے ضامن ہوں گے اور اگر وہ شخص بغیر اجازت کے داخل ہوگیا پھر اس کتے نے اسے کاٹاتو وہ لوگ ضامن نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29529، ترقيم محمد عوامة 28288)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28289 ترقیم الشثری: -- 29530
٢٩٥٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا عن عامر قال: إن عقر كلبهم (خارجا) (١) من دارهم شبرا فما فوقه ضمنوا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (خارج).
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اگر ان کے کتے نے گھر سے باہر ایک بالشت یا اس سے زیادہ کے فاصلہ پر کاٹ لیاتو گھر والے ضامن ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29530، ترقيم محمد عوامة 28289)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28290 ترقیم الشثری: -- 29531
٢٩٥٣١ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) عن محمد بن قيس سمعه من الشعبي قال: إذا ادخل الرجل (والرجل) (٢) داره فهو ضامن له حتى يخرجه، كما (٣) ادخله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) كلمة زائدة في [أ] غير واضحة.

حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ انہوں نے امام شعبی کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا کہ جب ایک شخص نے دوسرے شخص کو اپنے گھر میں داخل کیا تو وہ اس کے لیے ضامن ہوگا یہاں تک کہ اسے ایسے ہی نکالے جیسا کہ اسے داخل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29531، ترقيم محمد عوامة 28290)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28291 ترقیم الشثری: -- 29532
٢٩٥٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: إذا [دخل بإذنهم فعقره (ضمنوا) (١) وإن] (٢) دخل بغير إذنهم فعقره لم (يضمنوا) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (ضمنوه).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ط].
(٣) في [جـ، ك، م]: (ضمنوه).

حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب وہ شخص گھر والوں کی اجازت کے بغیر داخل ہوا پھر کتے نے اسے کاٹا تو وہ ضامن نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29532، ترقيم محمد عوامة 28291)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28292 ترقیم الشثری: -- 29533
٢٩٥٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن طارق بن عبد الرحمن قال: كنت عند شريح فجاءه سائل قد خرق جرابه وخمشت ساقه فقال: إني دخلت دار قوم فعقرني كلبهم، فقال شريح: إن كان اذنوا لك فهم ضامنون، وإلا فلا ضمان عليهم.
حضرت طارق بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا کہ میں قاضی شریح کے پاس تھا کہ ایک سائل آپ کے پاس آیا اس حال میں کہ اس کا تھیلا پھٹا ہوا تھا اور اس کی پنڈلی زخمی تھی پس وہ کہنے لگا: میں فلاں لوگوں کے گھر میں داخل ہوا تو ان کے کتے نے مجھے کاٹ لیا۔ اس پر حضرت شریح نے فرمایا: اگر تو انہوں نے تجھے اجازت دی تھی پھر تو وہ ضامن ہوں گے ورنہ ان پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29533، ترقيم محمد عوامة 28292)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28293 ترقیم الشثری: -- 29534
٢٩٥٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله عن شعبة عن الحكم في الكلب العقور قال: لا يضمن.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے بہت زیادہ کاٹنے والے کتے کے بارے میں ارشاد فرمایا: ضمان ادا نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29534، ترقيم محمد عوامة 28293)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28294 ترقیم الشثری: -- 29535
٢٩٥٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عامر قال: كان يقول في الكلاب إذا (غشيها) (١) الرجل -وهي مع الغنم- فعقرته فليس عليه ضمان (وإذا تعرضت للناس في الطريق فاصابت احدا فعليه الضمان) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (غشيهوا).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [ب، ط].

حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عامر کتوں کے بارے میں فرمایا کرتے تھے: جب آدمی نے کتوں کو گھیر لیا اس حال میں کہ وہ کتے ریوڑ کے ساتھ تھے پھر انہوں نے اس کو کاٹ لیا تو کتوں کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اورا گر کتے راستہ میں لوگوں کے سامنے آجائیں اور کسی ایک کو کاٹ لیں تو اس صورت میں اس پر ضمان لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29535، ترقيم محمد عوامة 28294)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں