مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
162. الرجل يجرح، من كان لا يقتص به حتى يبرأ
زخمی آدمی کابیان جو اس سے قصاص نہیں لیتا یہاں تک کہ وہ تندرست ہوجائے
ترقیم عوامۃ: 28357 ترقیم الشثری: -- 29600
٢٩٦٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: لا (يقتص) (١) لمجروح حتى تبرا (جراحه) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يقص).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (جراحته).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: زخمی سے قصاص نہیں لیا جائے گا یہاں تک کہ اس کا زخم بھر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29600]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29600، ترقيم محمد عوامة 28357)
ترقیم عوامۃ: 28358 ترقیم الشثری: -- 29601
٢٩٦٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن: لا يقتص من الجارح حتى يبرا صاحب الجرح.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: زخم پہنچانے والے سے قصاص نہیں لیاجائے گا یہاں تک کہ زخم والے کا زخم بھرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29601]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29601، ترقيم محمد عوامة 28358)
ترقیم عوامۃ: 28359 ترقیم الشثری: -- 29602
٢٩٦٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: ينتظر بالقود ان يبرا صاحبه.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: قصاص لینے کا انتظار کیا جائے گا کہ اس کا زخم بھر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29602]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29602، ترقيم محمد عوامة 28359)
ترقیم عوامۃ: 28360 ترقیم الشثری: -- 29603
٢٩٦٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن علية) (١) عن ايوب عن عمرو بن دينار (عن جابر) (٢) ان رجلا طعن رجلا بقرن في ركبته فاتى النبي ﷺ (٣) يستقيد، قيل له: حتى تبرا، فابى وعجل واستقاد، قال: (فعنتت) (٤) رجله وبرئت رجل المستقاد منه، فاتى النبي ﷺ فقال:"ليس لك شيء (٥) ابيت" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، م]: (إسماعيل بن علية).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ب، ط، م]: (فهنت).
(٥) في [هـ]: زيادة (إنك).
(٦) صحيح؛ وأعل برواية الإرسال ولا يصح لتعدد طرق الرفع، أخرجه الدارقطني ٣/ ٨٩، والبيهقي ٨/ ٦٦، والطبراني في الصغير (٣٧٧) وفي الأوسط (٤٣٦٠)، والطحاوي ٣/ ١٨٤.
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے کسی آدمی کے گھٹنے میں نیزے کا سینگ ماردیا پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس قصاص طلب کرنے کے لیے آگیا اس کو کہا گیا یہاں تک کہ تو تندرست ہوجائے اس نے انکار کیا اور جلدی قصاص طلب کرلیا راوی کہتے ہیں: پس اس کی ٹانگ پھر ٹوٹ گئی اور جس سے قصاص لیا گیا تھا اس کی ٹانگ صحتمند ہوگئی پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھے کچھ نہیں ملا تو نے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29603]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29603، ترقيم محمد عوامة 28360)