🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

177. رجل رمى بنار فأحرق دار قوم
ایک آدمی نے آگ پھینک کر کسی قوم کا گھر جلا دیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28445 ترقیم الشثری: -- 29693
٢٩٦٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن رجل رمى بنار في دار قوم فاحترقوا، قال: ليس عليه قود، (١) لا يقتل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في: [هـ]: زيادة (و).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے چند لوگوں کے گھر میں آگ پھینکی پس وہ لوگ جل گئے تو اس کا کای حکم ہے؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا اس پر قصاص نہیں ہوگا اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29693، ترقيم محمد عوامة 28445)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28446 ترقیم الشثری: -- 29694
٢٩٦٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن حصين عن يحيى ابن يحيى الغساني قال: احرق رجل (تبنا) (١) في (قراح) (٢) له، فخرجت شرارة من نار حتى احرقت شيئا لجاره قال: فكتبت فيه إلى عمر بن عبد العزيز فكتب إلي ان رسول الله ﷺ قال:"العجماء (٣) جبار"، وارى ان النار جبار (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك، م]: (بيتًا)، وفي [هـ]: (تبنًا)
(٢) في [ط، هـ]: (فراح).
(٣) في [هـ]: زيادة (جراحها)، زادها من المحلى ١١/ ٢٠.
(٤) مرسل؛ عمر بن عبد العزيز ليس صحابيًا.

حضرت عبدالعزیز بن حصین فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن یحییٰ غسانی نے ارشاد فرمایا کہ ایک آدمی نے اپنی کھلی زمین میں بھوسا جلا یا پس آگ کا شعلہ نکلا یہاں تک کہ اسنے پڑوسی کی کوئی چیز جلا دی آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا تو آپ نے مجھے جواب لکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چوپایہ کے زخم پر کوئی تاوان نہیں اور میری رائے یہ ہے کہ آگ کے نقصان پر بھی کوئی تاوان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29694، ترقيم محمد عوامة 28446)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28447 ترقیم الشثری: -- 29695
٢٩٦٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن شعبة قال: سالت الحكم ⦗٢٦٥⦘ وحمادا عن رجل احرق دارا، فاحرق فيها قوما (قالا) (١) : لا يقتل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے گھر کو آگ لگائی اور اس میں موجود لوگوں کو جلا دیا؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: اس شخص کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29695، ترقيم محمد عوامة 28447)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں