مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
178. بين المسلم والذمي قصاص؟
مسلمان اور ذمی کے درمیان قصاص ہوگا؟
ترقیم عوامۃ: 28448 ترقیم الشثری: -- 29696
٢٩٦٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد (عن محمد) (١) بن إسحاق قال: حدثني مكحول قال: لما قدم علينا عمر بيت المقدس اعطى عبادة بن الصامت (رجلا) (٢) من اهل الذمة دابته يمسكها، فابى عليه فشجه موضحة، ثم دخل المسجد، فلما خرج عمر صاح النبطي إلى عمر، فقال (عمر) (٣) : من صاحب هذا؟ قال عبادة: انا صاحب هذا، (قال) (٤) : ما اردت إلى هذا، قال: (اعطيته) (٥) دابتي يمسكها فابى، وكنت امرءا في حد، قال: اما لا، فاقعد للقود، فقال له زيد بن ثابت: ما كانت لتقيد عبدك من اخيك، قال: اما والله لئن تجافيت لك عن القود (لاعنتنك) (٦) في الدية اعطه عقلها مرتين (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ك]: (الرجل).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) في [أ، هـ]: (أعطيتها).
(٦) في [هـ]: (لأعنتك).
(٧) منقطع؛ مكحول لم يدرك عمر.
حضرت مکحول بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر ہمارے پاس بیت المقدس تشریف لائے تو حضرت عبادہ بن صامت نے اپنی سواری ایک ذمی شخص کو دی تا کہ وہ اس کو پکڑ کے رکھے پس اس نے انکار کردیا تو آپ نے اس کو گہرا زخم پہنچا دیا پھر وہ مسجد میں داخل ہوگئے جب حضرت عمر کو چیخ کی آواز سنائی دی تو حضرت عمر کہنے لگے: اس کو تکلیف پہنچانے والا کون ہے؟ حضرت عبادہ نے کہا: میں اس کا مطلوب ہوں۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس سے کیا معاملہ کیا؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اسے اپنی سواری دی کہ یہ اسے پکڑ لے تو اس نے انکار کردیا اور میں ایسا آدمی ہوں کہ مجھ میں حد جاری ہوگئی آپ نے فرمایا: ایسا نہیں ہے پس تم قصاص کے لیے بیٹھ جاؤ ا س پر حضرت زید بن ثابت نے ان سے فرمایا: نہیں اپنے غلام کو اپنے بھائی سے قصاص نہیں دلوا سکتے۔ آپ نے فرمایا: بہرحال اللہ کی قسم! اگر میں نے تیرے قصاص کو چھوڑ دیا تو میں ضرور بہ ضرور دیت کے بارے میں تجھے مشقت میں ڈالوں گا تم اسے دو مرتبہ اس کی دیت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29696، ترقيم محمد عوامة 28448)
ترقیم عوامۃ: 28449 ترقیم الشثری: -- 29697
٢٩٦٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: لا قود بين النصراني والحر المسلم، ولا بين النصراني والعبد المسلم.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: قصاص نہیں ہوگا عیسائی اور آزاد مسلمان کے درمیان اور غلام مسلمان کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29697، ترقيم محمد عوامة 28449)