مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
209. رجلان شجا رجلا: آمة وموضحة
دو آدمی جن میں سے ایک نے کسی آدمی کے سر میں دماغ تک چوٹ ماری اور دوسرے نے اسی آدمی کے سر کی ہڈی میں چوٹ ماردی
ترقیم عوامۃ: 28546 ترقیم الشثری: -- 29812
٢٩٨١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن في رجلين شجا رجلا، فشجه احدهما آمة، وشجه الآخر موضحة، لا يعلم او لا يدرى ايهما شج الموضحة ولا ايهما شج الآمة، فقال: على كل واحد منهما نصف الآمة ونصف الموضحة.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ملکر ایک آدمی کے سر میں زخم لگایا ان میں سے ایک نے اس کے دماغ کی جھلی تک زخم لگایا اور دوسرے نے اس کے سر کی ہڈی تک زخم لگایا یہ معلوم نہیں تھا اور نہ ہی ان دونوں میں ے کوئی جانتا تھا کہ کس نے دماغ کی جھلی تک زخم لگایا اور کس نے سر کی ہڈی تک زخم لگایا۔ اس بارے میں حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ان دونوں میں سے ہر ایک پر دماغ کی جھلی کے زخم کی نصف دیت اور سر کی ہڈی کے زخم کی نصف دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29812، ترقيم محمد عوامة 28546)