🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

213. (في) جناية ابن الملاعنة
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی جنایت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28560 ترقیم الشثری: -- 29828
٢٩٨٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن الحارث بن (حصيرة) (١) عن زيد بن وهب ان عليا لما رجم المراة قال لاوليائها: هذا ابنكم ترثونه (ويرثكم) (٢) ، وإن جنى (جناية) فعليكم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مغيرة).
(٢) سيرد في باب الفرائض برقم [٣٣٤٨٨] وفيه: (ولا يرثكم)، ولعل ما هناك أصوب.
(٣) ضعيف؛ لضعف الحارث بن حصيرة.

حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب عورت کو سنگسار کرتے تو اس کے سرپرستوں سے فرماتے: یہ تمہارا بیٹا ہے تم اس کے وارث بنو گے اور یہ تمہارا وارث بنے گا اور اگر اس نے کوئی قابل سزا غلطی کی تو اس کا ضمان تم پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29828]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29828، ترقيم محمد عوامة 28560)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28561 ترقیم الشثری: -- 29829
٢٩٨٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا لاعن الرجل امراته فرق بينهما ولا يجتمعان ابدا، والحق الولد بعصبة امه (يرثونه) (١) ويعقلون عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ترثه).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی سے لعان کیا تو ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی اور وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکیں گے اور اس بچہ کو اس کی ماں کے عصبہ رشتہ داروں سے ملادیاجائے گا وہ ہی اس بچہ کے وارث ہوں گے اور اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29829، ترقيم محمد عوامة 28561)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28562 ترقیم الشثری: -- 29830
٢٩٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر عن حماد عن إبراهيم قال: ميراثه كله لامه ويعقل (عنه) (١) عصبتها، كذلك ولد الزنى، وولد النصراني وامه مسلمة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عنها).
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: بچہ کی ساری کی ساری وراثت اس کی ماں کے لیے ہوگی اور اس کی طرف سے دیت اس کی ماں کے عصبی رشتہ دار ادا کریں گے یہ ہی حکم ولد زنا کا ہوگا اور عیسائی کے بچہ کا جبکہ اس کی ماں مسلمان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29830، ترقيم محمد عوامة 28562)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں