مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
232. في المملوك يضربه سيده
اس غلام کا بیان جس کا آقا اسے مارتا ہو
ترقیم عوامۃ: 28618 ترقیم الشثری: -- 29891
٢٩٨٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان عمر بن الخطاب يعدي المملوك على سيده (إذا) (١) (استعداه) (٢) قال محمد: استعدى ابي على (انس) (٣) عمر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [هـ].
(٢) في [ط]: (استعده).
(٣) في [هـ]: (ابن).
(٤) صحيح.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن خطاب غلام کی اس کے آقا کے مقابلہ میں مدد کرتے تھے جب بھی وہ آپ سے مدد مانگتا حضرت محمد نے فرمایا: میرے والد نے حضرت انس کے خلاف حضرت عمر سے مدد مانگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29891، ترقيم محمد عوامة 28618)
ترقیم عوامۃ: 28619 ترقیم الشثری: -- 29892
٢٩٨٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن الحارث ان عبدا اتى عليا قد وسمه اهله فاعتقه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف الحارث.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک غلام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جس کے مالک نے اسے داغ کر نشان لگایا تھا پس آپ نے اسے آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29892]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29892، ترقيم محمد عوامة 28619)