🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. الستر على السارق
چور کی پردہ پوشی کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28664 ترقیم الشثری: -- 29940
٢٩٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن (حرب) (١) بن شداد عن يحيى بن ابي كثير عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان عن (زييد) (٢) بن الصلت قال: سمعت ابا بكر الصديق يقول: لو اخذت (شاربا) (٣) لاحببت ان يستره الله، ولو اخذت سارقا لاحببت ان يستره الله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (الحارث)، وفي [ط]: (حارث).
(٢) في [أ، هـ]: (زبيد)؛ وانظر: الإكمال ٤/ ١٧١.
(٣) في [ك]: (سارقًا).
(٤) حسن؛ زييد بن الصلت صدوق، أخرجه ابن سعد ٥/ ١٣، والخرائطي كما في المنتقى (٢٢٣).

حضرت زیید بن الصلت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو یوں فرماتے ہوئے سنا: اگر میں کسی شرابی کو پکڑ لوں تو یہ میرے نزدیک پسندیدہ ہے کہ اللہ رب العزت اس کی پردہ پوشی کریں گے اور اگر میں کسی چور کو پکڑ لوں تو میرے نزدیک پسندیدہ ہے کہ اللہ رب العزت اس کی پردہ پوشی کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29940، ترقيم محمد عوامة 28664)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28665 ترقیم الشثری: -- 29941
٢٩٩٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سعيد بن مسروق عن عكرمة قال: (سرقت) (١) عيبة لعمار بالمزدلفة فوضع في اثرها (جفنة) (٢) ودعا القافة فقالوا: حبشي، (واتبعوا) (٣) اثره حتى انتهى إلى (حائط) (٤) وهو يقلبها، فاخذها وتركه، فقيل له فقال: استر عليه، لعل الله ان يستر علي (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سرقة).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (حقته).
(٣) في [جـ، ك، م]: (فاتبعوا).
(٤) في [ط]: (الحائط).
(٥) منقطع؛ عكرمة لا يروي عن عمار.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار کی مزدلفہ میں زنبیل چوری ہوگئی تو آپ نے اس کے پیچھے ایک بڑا پیالہ رکھ دیا اور قیافہ شناس کو بلایا: پس وہ لوگ کہنے لگے: کہ کوئی حبشی ہے انہوں نے اس کے نشان کا پیچھا کیا: یہاں تک کہ وہ ایک باغ تک پہنچے اور وہ حبشی اسے الٹ پلٹ کر رہا تھا آپ نے اپنی زنبیل لے لی اور اس حبشی کو چھوڑ دیا تو آپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: میں نے اس کی پردہ پوشی کی شاید اللہ مجھ پر بھی پردہ پوشی فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29941، ترقيم محمد عوامة 28665)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28666 ترقیم الشثری: -- 29942
٢٩٩٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن عكرمة (ان) (١) ابن عباس و (عمارا) (٢) والزبير اخذوا سارقا فخلوا سبيله، فقلت لابن عباس: بئسما صنعتم حين خليتم سبيله، فقال: (لا) (٣) ام لك، اما لو كنت انت لسرك ان يخلى سبيلك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ط]: (عن).
(٢) في [هـ]: (عمار).
(٣) في [ط]: (له).
(٤) أثر ابن عباس صحيح.

حضر ت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت عمار اور حضرت زبیر نے ایک چور کو پکڑا پھر انہوں نے اس کو جانے دیا۔ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ سب نے برا کیا جب آپ نے اس کا راستہ خالی چھوڑا! اس پر آپ نے فرمایا! تیری ماں مرے، اگر اس کی جگہ تو ہوتا تو ضرور خواہش کرتا کہ تیرا راستہ خالی چھوڑ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29942، ترقيم محمد عوامة 28666)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں