🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. من قال: لا يقطع إذا سرق في إباقه
جو یوں کہے: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28730 ترقیم الشثری: -- 30013
٣٠٠١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) عن سفيان عن عمرو عن مجاهد عن ابن عباس قال: لا يقطع العبد الآبق إذا سرق في إباقه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (سعد).
(٢) صحيح.

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عباس نے ارشاد فرمایا: بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30013، ترقيم محمد عوامة 28730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28731 ترقیم الشثری: -- 30014
٣٠٠١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن (ابي) (١) ذئب عن الزهري قال: كان عثمان ومروان يقولان: لا يقطع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) منقطع، الزهري لم يدرك عثمان، ولا مروان.

حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان اور مروان فرمایا کرتے تھے کہ اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30014، ترقيم محمد عوامة 28731)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28732 ترقیم الشثری: -- 30015
٣٠٠١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن ابن ابي ذئب عن الزهري ان عثمان وعمر بن عبد العزيز ومروان كانوا لا (يقطعون) (١) العبد الآبق إذا سرق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يعقلون).
(٢) منقطع؛ الزهري لم يدرك عثمان.

حضر ت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان، حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت مروان یہ سب حضرات بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹتے تھے جب وہ چوری کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30015، ترقيم محمد عوامة 28732)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28733 ترقیم الشثری: -- 30016
٣٠٠١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبيد الله ويحيى عن نافع قال: سرق عبد لابن عمر فبعث به إلى سعيد بن العاص فقال: إن هذا سرق (١) فاقطعه؟ قال: لا يقطع العبد الآبق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (فقال).
(٢) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک غلام نے چوری کی تو آپ نے اس کو حضرت سعید بن عاص کے پاس بھیج دیا اور فرمایا: بیشک اس نے چوری کی ہے آپ اس کا ہاتھ کاٹ دیں۔ انہوں نے فرمایا: بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30016، ترقيم محمد عوامة 28733)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28734 ترقیم الشثری: -- 30017
٣٠٠١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد (الله) (١) عن حنظلة عن سالم عن عائشة قالت: ليس عليه قطع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) صحيح.

حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30017، ترقيم محمد عوامة 28734)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں