مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. العبد الآبق يسرق ما يصنع به؟
بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 28724 ترقیم الشثری: -- 30006
٣٠٠٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: دخلت على عمر بن عبد العزيز فسالني عن العبد الآبق السارق يقطع؟ فقلت: ما بلغني فيه شيء.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس داخل ہواتو آپ نے مجھ سے بھگوڑے چور غلام کے متعلق سوال کیا کہ اس کا ہاتھ کاٹاجائے گا؟ میں نے عرض کی، مجھے اس بارے میں کوئی روایت نہیں پہنچی۔ پس جب میں مدینہ منورہ آیا تو میں حضرت سالم بن عبداللہ سے ملا پس، آپ نے مجھے خبردی کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنے ایک غلام کا ہاتھ کاٹا تھا جو چور اور بھگوڑا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30006، ترقيم محمد عوامة 28724)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30007
٣٠٠٠٧ - فلما قدمت المدينة لقيت سالم بن عبد الله فاخبرني ان عبد الله بن عمر قطع عبدا له سارقا آبقا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30007، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28725 ترقیم الشثری: -- 30008
٣٠٠٠٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن نافع عن ابن عمر في العبد الآبق يسرق، قال: يقطع] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر هذا الخبر في: [أ، ب، ط].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے بھگوڑے غلام کے بارے میں مروی ہے جو چوری کرے آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30008، ترقيم محمد عوامة 28725)
ترقیم عوامۃ: 28726 ترقیم الشثری: -- 30009
٣٠٠٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: يقطع.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30009، ترقيم محمد عوامة 28726)
ترقیم عوامۃ: 28727 ترقیم الشثری: -- 30010
٣٠٠١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن حسن بن صالح عن إبراهيم بن عامر ان عمر بن عبد العزيز سال عروة عنه؟ فقال: يقطع.
حضرت ابراہیم بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے حضرت عروہ سے اس بارے میں سوال کیا؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30010، ترقيم محمد عوامة 28727)
ترقیم عوامۃ: 28728 ترقیم الشثری: -- 30011
٣٠٠١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسود بن عامر عن حماد بن سلمة عن يحيى بن سعيد ان عمر بن عبد العزيز والقاسم قالا: العبد الآبق إذا سرق قطع.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت قاسم ان دونوں حضرات نے ارشادفرمایا: بھگوڑا غلام جب چوری کے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30011، ترقيم محمد عوامة 28728)
ترقیم عوامۃ: 28729 ترقیم الشثری: -- 30012
٣٠٠١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محبوب القواريري عن سفيان عن خالد الحذاء عن الحسن: سئل عن العبد الآبق يسرق، (تقطع) (١) يده؟ قال: نعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يقطع).
حضرت خالد حذائ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے بھگوڑے غلام کے متعلق سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی کہ کیا اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30012، ترقيم محمد عوامة 28729)