مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. ما جاء في الجارية تصيب حدا
ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
ترقیم عوامۃ: 28746 ترقیم الشثری: -- 30030
٣٠٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن القاسم قال: اتي عبد الله بجارية (سرقت) (١) لم تحصن فلم يقطعها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (سرقة).
(٢) منقطع، القاسم لم يدرك ابن مسعود.
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک لڑکی لائی گئی جس نے چوری کی تھی اس کو حیض نہیں آیا تھا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30030، ترقيم محمد عوامة 28746)
ترقیم عوامۃ: 28747 ترقیم الشثری: -- 30031
٣٠٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم (١) في الجارية تزوج فيدخل بها ثم تصيب فاحشة، قال: ليس عليها حد حتى تحيض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسی لڑکی کے بارے میں مروی ہے جس کی شادی ہو سو اس کے ساتھ دخول کیا گیا پھر اس نے فحش کام کیا۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کو حیض آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30031، ترقيم محمد عوامة 28747)
ترقیم عوامۃ: 28748 ترقیم الشثری: -- 30032
٣٠٠٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: ليس على الجارية حد حتى تحيض.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: لڑکی پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے حیض آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30032، ترقيم محمد عوامة 28748)
ترقیم عوامۃ: 28749 ترقیم الشثری: -- 30033
٣٠٠٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى (عن) (١) معمر عن الزهري قال: ليس على الجارية حد حتى تحيض او تحيض لداتها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و).
حضرت معمر فرماتے یں کہ حضرت زہری نے ارشادفرمایا: لڑکی پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے حیض آجائے یا اس کی ہم عمروں کو حیض آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30033، ترقيم محمد عوامة 28749)
ترقیم عوامۃ: 28750 ترقیم الشثری: -- 30034
٣٠٠٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: ليس على الجارية حد حتى تحيض او تحيض لداتها.
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: لڑکی پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے حیض آجائے یا اس کی ہم عمروں کو حیض آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30034، ترقيم محمد عوامة 28750)
ترقیم عوامۃ: 28751 ترقیم الشثری: -- 30035
٣٠٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن ابي بكر بن عمرو بن حزم انه اتي بجارية لم تبلغ (الحيض) (١) اخذت غلاما فقتلته وغيبت ما عليه، فلما رآها قد احتالت حملة الكبير امر بها فقتلت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کے بارے میں مروی ہے کہ آپ کے پاس ایک لڑکی لائی گئی جو حیض کی حالت کو نہیں پہنچی تھی اس نے ایک لڑکے کو پکڑ کر اسے قتل کردیا اور جو کچھ اس کے پاس موجود تھا اسے غائب کردیا پس جب آپ نے دیکھا کہ اس لڑکی نے بڑوں جیسی چال چلی ہے تو آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا سو اسے قتل کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30035، ترقيم محمد عوامة 28751)