مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. في اليهودية والنصرانية تقذف ولها زوج أو ابن مسلم
اس یہودی اور عیسائی عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درانحالیکہ اس کا شوہر یا بیٹا مسلمان ہو
ترقیم عوامۃ: 28796 ترقیم الشثری: -- 30083
٣٠٠٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن سئل عن رجل قذف نصرانية قال: يضرب إن كان لها زوج مسلم.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے عیسائی عورت پر تہمت لگائی ہو؟ آپ نے فرمایا: اس کو مارا جائے گا اگر اس عورت کا خاوند مسلمان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30083، ترقيم محمد عوامة 28796)
ترقیم عوامۃ: 28797 ترقیم الشثری: -- 30084
٣٠٠٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في النصرانية واليهودية تقذف ولها زوج مسلم ولها منه ولد، قال: على قاذفها الحد.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے عیسائی اور یہودیہ عورت کے بارے میں مروی ہے جن پر تہمت لگائی گئی درآنحالیکہ اس کا خاوند مسلمان ہو اور اس کا اس سے ایک بچہ بھی ہو۔ آپ نے فرمایا: اس تہمت لگانے والے پر حد ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30084، ترقيم محمد عوامة 28797)
ترقیم عوامۃ: 28798 ترقیم الشثری: -- 30085
٣٠٠٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن سعيد عن ابي (معشر) (١) عن إبراهيم قال: إذا كانت اليهودية والنصرانية تحت رجل مسلم فقذفها رجل فلا حد عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (معتر).
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب یہودیہ اور عیسائی عورت کسی مسلمان آدمی کے تحت ہوں پھر کسی آدمی نے ان پر تہمت لگادی تو اس پر کوئی حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30085، ترقيم محمد عوامة 28798)
ترقیم عوامۃ: 28799 ترقیم الشثری: -- 30086
٣٠٠٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الشيباني عن ابي بكر بن حفص ان رجلا قذف نصرانية ولها ابن مسلم، فضربه عمر بن عبد العزيز اربعة وثلاثين سوطا.
حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عیسائی عورت پر تہمت لگائی درآنحالیکہ اس کا بیٹا مسلمان تھا، تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس آدمی کو چونتیس کوڑے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30086، ترقيم محمد عوامة 28799)