🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. في (الذمي) يقذق المسلم
اس ذمی کا بیان جس نے مسلمان پر تہمت لگائی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28800 ترقیم الشثری: -- 30087
٣٠٠٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث عن الحسن في النصراني يقذف المسلم، قال: (يجلد) (١) ثمانين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يحد).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے عیسائی کے بارے میں مروی ہے جس نے مسلمان پر تہمت لگائی ہو آپ نے ارشاد فرمایا: اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30087، ترقيم محمد عوامة 28800)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28801 ترقیم الشثری: -- 30088
٣٠٠٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (طارق) (١) قال: شهدت الشعبي ضرب نصرانيا قذف مسلما ثمانين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (طاوس).
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا انہوں نے ایک عیسائی کو اسی کوڑے لگائے جس نے مسلمان پر تہمت لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30088]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30088، ترقيم محمد عوامة 28801)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28802 ترقیم الشثری: -- 30089
٣٠٠٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن هشام بن عروة عن ابيه قال: إذا قذف النصراني المسلم جلد الحد.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: جب عیسائی مسلمان پر تہمت لگائے تو اسے حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30089، ترقيم محمد عوامة 28802)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28803 ترقیم الشثری: -- 30090
٣٠٠٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن (الزهري) (١) قال: في اهل الذمة يجلدون في الفرية على المسلمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [جـ].
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ذمیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا: ان کو مسلمانوں پر تہمت لگانے کے جرم میں کوڑے لگائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30090، ترقيم محمد عوامة 28803)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28804 ترقیم الشثری: -- 30091
٣٠٠٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن عامر قال: اتاني مسلم وجرمقاني قد افترى كل واحد منهما على صاحبه، فجلدت الجرمقاني وتركت المسلم فاتى عمر بن عبد العزيز فذكر (ذلك له) (١) فقال: (احسن) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (له ذلك).
(٢) في [ك]: (حسن).

حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: میرے پاس ایک مسلمان اور نبطی شخص آیا، تحقیق ان دونوں میں سے ہر ایک نے اپنے ساتھی پر جھوٹا الزام لگایا تھا آپ فرماتے ہیں: میں نے اس نبطی کو کوڑے لگائے اور مسلمان کو چھوڑ دیا، سو وہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس آیا اور آپ کے سامنے ذکر کیا۔ آپ ن فرمایا: انہوں نے اچھا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30091، ترقيم محمد عوامة 28804)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28805 ترقیم الشثری: -- 30092
٣٠٠٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عاصم قال: شهدت الشعبي (وضرب) (١) نصرانيا قذف مسلما فقال: اضرب، ولا يرى إبطك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فضرب).
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں امام شعبی کے پاس حاضر تھا درآنحالیکہ آپ نے ایک عیسائی کو مارا جس نے ایک مسلمان پر تہمت لگائی تھی۔ آپ نے فرمایا: مار اور تیری بغل نہ دکھائی دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30092، ترقيم محمد عوامة 28805)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں