مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. من قال: يضرب العبد في القذف ثمانين
جو یوں کہے غلام کو تہمت میں اسی کوڑے مارے جائیں گے
ترقیم عوامۃ: 28819 ترقیم الشثری: -- 30106
٣٠١٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: جلد ابو بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عبدا قذف حرا ثمانين.
حضرت یحییٰ بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم نے ایک غلام کو اسی کوڑے مارے جس نے ایک آزاد شخص پر تہمت لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30106، ترقيم محمد عوامة 28819)
ترقیم عوامۃ: 28820 ترقیم الشثری: -- 30107
٣٠١٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: يضرب ثمانين.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: اس غلام کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30107، ترقيم محمد عوامة 28820)
ترقیم عوامۃ: 28821 ترقیم الشثری: -- 30108
٣٠١٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: يضرب ثمانين.
حضرت مسعودی فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا: اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30108، ترقيم محمد عوامة 28821)
ترقیم عوامۃ: 28822 ترقیم الشثری: -- 30109
٣٠١٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة قال: حدثني جرير بن حازم قال: قرات (كتاب) (١) عمر بن عبد العزيز إلى عدي بن ارطاة: اما بعد، كتبت تسال عن العبد (يقذف) (٢) الحر (كم) (٣) يجلد؟ وذكرت انه بلغك اني كنت اجلد إذ انا بالمدينة اربعين جلدة، ثم جلدته في آخر عملي ثمانين جلدة، وان جلدي الاول كان رايا رايته، وان جلدي (الاخير) (٤) وافق كتاب الله، فاجلده ثمانين جلدة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [ط]: (يقذف)، وفي [جـ، م]: (يقذوا).
(٣) في [ط، هـ]: (لم).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (الآخر).
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے عدی بن ارطاہ کو لکھے گئے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے خط کو پڑھا، حمد و صلوۃ کے بعد آپ نے اس غلام کے متعلق پوچھا جس نے آزاد پر بری تہمت لگائی ہو کہ اس کو کتنے کوڑے لگائے جائیں گے، اور آپ نے ذکر کیا ہے کہ آپ کو خبر پہنچی ہے کہ میں جب مدینہ میں تھا تو میں نے غلام کو چالیس کوڑے لگائے تھے پھر میں نے اس غلام کو اپنے آخری عمل میں اسی کوڑے لگائے تھے اور بیشک میں نے جو پہلے کوڑے مارے تھے وہ میری اپنی رائے تھی جو میں نے قائم کی تھی اور بیشک میں نے آخری عمل میں جو کوڑے مارے تھے وہ کتاب اللہ سے موافقت تھی پس تم بھی اسے اسی کوڑے مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30109، ترقيم محمد عوامة 28822)
ترقیم عوامۃ: 28823 ترقیم الشثری: -- 30110
٣٠١١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن مهدي عن) (١) سفيان عن عبد الله بن ابي بكر قال: ضرب عمر بن عبد العزيز العبد يقذف: ثمانين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
حضرت عبداللہ بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تہمت لگانے والے غلام کو اسی کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30110، ترقيم محمد عوامة 28823)