🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. في الرجل ينفي الرجل من أبيه وأمه
اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28827 ترقیم الشثری: -- 30114
٣٠١١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن القاسم عن ابيه قال: قال عبد الله: لا حد إلا على رجلين: رجل قذف محصنة، او نفى رجلا من ابيه وإن كانت امه امة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف جابر الجعلي.
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: حد جاری نہیں ہوگی مگر دو آدمیوں پر ایک وہ آدمی جس نے پاکدامن عورت پر تہمت لگائی یا وہ آدمی جس نے ایک آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی اگرچہ اس کی ماں باندی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30114، ترقيم محمد عوامة 28827)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28828 ترقیم الشثری: -- 30115
٣٠١١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا نفى (الرجل) (١) الرجل (من) (٢) ابيه فإن عليه الحد وإن كانت (امة) (٣) مملوكة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (عن).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی تو بیشک اس پر حد جاری ہوگی اگرچہ اس کی ماں باندی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30115، ترقيم محمد عوامة 28828)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28829 ترقیم الشثری: -- 30116
٣٠١١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعيد الزبيدي عن حماد عن إبراهيم في الرجل يقول للرجل: لست لابيك وامه امة او يهودية او نصرانية قال: لا يجلد.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک شخص کو یوں کہا: تو اپنے باپ کا نہیں ہے درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی یا یہودیہ تھی یا عیسائی تھی تو اس شخص کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30116، ترقيم محمد عوامة 28829)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28830 ترقیم الشثری: -- 30117
٣٠١١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن شيخ من الازد ان (ابن) (١) هبيرة سال عنه الحسن والشعبي (فقالا) (٢) : يضرب الحد -يقول في الرجل ينفي الرجل (من) (٣) ابيه، وامه امة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [ط، م]: (فقال).
(٣) في [هـ]: (عن).

حضرت سفیان قبیلہ ازد کے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں حضرت حسن بصری اور حضرت شعبی سے حضرت ابن ھبیرہ نے اس بارے میں سوال کیا؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس پر حداً کوڑے لگائے جائیں گے یہ آپ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا: جس نے ایک آدمی کی اس کے باپ سے نفی کردی تھی درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30117، ترقيم محمد عوامة 28830)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں