مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود
اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
ترقیم عوامۃ: 28855 ترقیم الشثری: -- 30144
٣٠١٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عبد ربه بن ابي امية بن الحارث عن الحارث بن عبد الله بن ابي ربيعة انه حدثه وعبد الرحمن بن سابط ايضا (حدثه) (١) ان النبي ﷺ اتي بعبد قد لسرق فقطع يده، ثم الثانية، فقطع رجله، ثم اتي به فقطع يده، ثم اتي به فقطع رجله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (حدثاه).
(٢) مجهول؛ عبد ربه بن أبي أمية مجهول، أخرجه عبد الرزاق (١٨٧٧٣ و ١٨٩٨٠)، وأبو داود في المراسيل (٢٤٧)، والبيهقي (٨/ ٢٧٣)، وابن حزم في المحلى (١١/ ٣٥٠)، وإسحاق والحارث والبغوي في المعجم كما في المطالب العالية (١٨٦٥).
حضرت حارث بن عبداللہ بن ابو ربیعہ اور حضرت عبدالرحمن بن سابط یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک غلام لایا گیا تحقیق اس نے چوری کی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ چوری کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا پاؤں کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر اسے لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا پاؤں کاٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30144، ترقيم محمد عوامة 28855)
ترقیم عوامۃ: 28856 ترقیم الشثری: -- 30145
٣٠١٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت شعبی اور حضرت عبداللہ بن مسلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک چور کو لایا گیا تو آپ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ نے اس کا بایاں پاؤں کاٹ دیا۔ پھر اس کو تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا: یقینا مجھے شرم آتی ہے کہ میں اس کا یہ ہاتھ کاٹ دوں جس کے ذریعہ وہ کھاتا اور استنجا کرتا ہے۔ بعض راویوں کی حدیث میں یوں ہے: آپ نے اسے مارا اور اسے قید کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30145، ترقيم محمد عوامة 28856)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30146
٣٠١٤٦ - وعن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة ان عليا اتي بسارق فقطع يده اليمنى، ثم اتي به فقطع رجله اليسرى، ثم اتي به الثالثة فقال: ⦗٣٧٤⦘ إني استحي ان اقطع يده ياكل بها ويستنجي بها، وفي حديث بعضهم ضربه وحبسه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30146، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28857 ترقیم الشثری: -- 30147
٣٠١٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (خالد) (١) عن حجاج عن عمرو [بن مرة عن عبد الله بن سلمة قال: كان علي يقول في السارق: إذا سرق قطعت يده، فإن عاد قطعت رجله، فإن عاد (استودعته) (٢) السجن (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (سالم).
(٢) في [هـ]: (استود عنه).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عبداللہ بن مسلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ چور کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ جب وہ چوری کرے گا تو میں اس کا ایک ہاتھ کاٹ دوں گا پس اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اس کا ایک پاؤں کاٹ دوں گا پس اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اسے جیل میں قید کردوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30147، ترقيم محمد عوامة 28857)
ترقیم عوامۃ: 28858 ترقیم الشثری: -- 30148
٣٠١٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن عمرو] (١) بن دينار ان نجدة كتب إلى ابن عباس يساله عن السارق فكتب إليه بمثل قول علي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھ کر ان سے چور کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے اس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کی مثل جواب لکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30148، ترقيم محمد عوامة 28858)
ترقیم عوامۃ: 28859 ترقیم الشثری: -- 30149
٣٠١٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن سماك عن بعض اصحابه ان عمر استشارهم في سارق، فاجمعوا على مثل قول علي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي.
حضرت سماک اپنے بعض اصحاب سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے صحابہ سے چور کے بارے میں مشورہ طلب کیا تو ان سب نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کی مثل پر اتفاق کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30149، ترقيم محمد عوامة 28859)