مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. في المرأة تقذف وقد ملكت مرة
اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درانحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
ترقیم عوامۃ: 28842 ترقیم الشثری: -- 30130
٣٠١٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ايوب قال: كتبت إلى ابي قلابة اساله عن المراة تقذف وقد (كانت ملكت) (١) ، فكتب إلي: ان قاذفها يجلد ثمانين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [جـ].
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو خط لکھ کر آپ سے ایسی عورت کے متعلق سوال کیا جو مملوکہ رہ چکی تھی؟ آپ نے مجھے جواب لکھا: اس پر تہمت لگانے والے کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30130، ترقيم محمد عوامة 28842)
ترقیم عوامۃ: 28843 ترقیم الشثری: -- 30131
٣٠١٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم في ام الولد إذا اعتقت ثم قذفت: جلد قاذفها.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسی ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب اسے آزاد کردیا گیا پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا: اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30131، ترقيم محمد عوامة 28843)
ترقیم عوامۃ: 28844 ترقیم الشثری: -- 30132
٣٠١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه كان يقول: إذا ملكت المراة مرة ثم (اعتقت) (١) فإن على قاذفها الحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عتقت).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری فرمایا کرتے تھے: جب عورت ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اسے آزاد کردیا گیا تو اس پر تہمت لگانے والے پر حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30132، ترقيم محمد عوامة 28844)
ترقیم عوامۃ: 28845 ترقیم الشثری: -- 30133
٣٠١٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن هشام عن قتادة عن الحسن في امراة ملكت مرة ثم قذفت، قال: لا يجلد قاذفها.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے جو ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا: اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30133، ترقيم محمد عوامة 28845)