مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا
ترقیم عوامۃ: 28895 ترقیم الشثری: -- 30187
٣٠١٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطاء قال: (سالته) (١) عن الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، قال: ليس عليه شيء، إن العذرة تذهب من الوثبة، والمرض، وطول (التعنيس) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (سألت).
(٢) في (ط): (القنيس).
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھے باکر نہیں پایا تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس پر کوئی چیز لاز م نہیں اس لیے کہ دوشیزگی اچھل کود، بیماری اور لڑکی کی شادی دیر سے کرنے کی صورت میں بھی زائل ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30187، ترقيم محمد عوامة 28895)
ترقیم عوامۃ: 28896 ترقیم الشثری: -- 30188
٣٠١٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن الحكم بن ابان عن سالم قال: سالته عن الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، قال: لا باس، العذرة تذهبها الوثبة والشيء.
حضرت حکم بن ابان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا؟ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں اس لیے کہ دوشیزگی اچھل کود اور کسی بھی چیز سے ختم ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30188، ترقيم محمد عوامة 28896)
ترقیم عوامۃ: 28897 ترقیم الشثری: -- 30189
٣٠١٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي في الرجل يتزوج البكر ثم يقول: لم اجدك عذراء، قال: ليس بشيء.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باکرہ عورت سے شادی کی پھر یوں کہنے لگا: میں نے مجھے باکرہ نہیں پایا، آپ نے فرمایا، کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30189، ترقيم محمد عوامة 28897)
ترقیم عوامۃ: 28898 ترقیم الشثری: -- 30190
٣٠١٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن قال: كان لا يرى ذلك قذفا.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اس کو تہمت نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30190]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30190، ترقيم محمد عوامة 28898)
ترقیم عوامۃ: 28899 ترقیم الشثری: -- 30191
٣٠١٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يتزوج المراة فيقول: لم اجدها عذراء، قال: لا حد عليه.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے عورت سے شادی کی اور کہنے لگا: میں نے اسے باکرہ نہیں پایا: آپ نے فرمایا: اس پر کوئی حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30191، ترقيم محمد عوامة 28899)
ترقیم عوامۃ: 28900 ترقیم الشثری: -- 30192
٣٠١٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: ليس بقذف.
حضرت حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: یہ تہمت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30192، ترقيم محمد عوامة 28900)
ترقیم عوامۃ: 28901 ترقیم الشثری: -- 30193
٣٠١٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سليمان بن يسار وعطاء والحسن في الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، (قالوا) (١) : إن العذرة تذهبها النيطة والليطة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار، حضرت عطاء اور حضرت حسن بصری سے ایسے شخص بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا؟ اس سب حضرات نے فرمایا، بیشک دوشیزگی کو اچھل کود اور مار دھاڑ بھی زائل کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30193، ترقيم محمد عوامة 28901)
ترقیم عوامۃ: 28902 ترقیم الشثری: -- 30194
٣٠١٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن ابي حنيفة عن الهيثم عمن اخبره ان عائشة قالت: ليس عليه شيء، إن العذرة تذهب من الوثبة والحيضة والوضوء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عائشة.
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس شخص پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی اس لیے کہ دو شیز گی اچھل کود، حیض اور وضو سے بھی زائل ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30194، ترقيم محمد عوامة 28902)