مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. في القاذف: تنزع عنه ثيابه أو يضرب فيها؟
تہمت لگانے والے کے بیان میں کیا اس کے کپڑے اتا رلیے جائیں گے یا ان میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: 28906 ترقیم الشثری: -- 30198
٣٠١٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابن شبرمة قال: كنت عند الشعبي فاتي برجل قد اخذ في حد او قذف، فضربه الحد وعليه قميص ما ادري ما تحته.
حضرت ابن شرمہ فرماتے ہیں کہ میں اما م شعبی کے پاس تھا کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس کو کسی حد یا تہمت کے معاملہ میں پکڑا گیا تھا تو آپ نے اس پر حد لگائی اس حال میں اس کے بدن پر قمیص تھی میں نہیں جانتا اس کے نیچے کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30198، ترقيم محمد عوامة 28906)
ترقیم عوامۃ: 28907 ترقیم الشثری: -- 30199
٣٠١٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ليث عن مجاهد.
حضرت مجاہد اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا، تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا اس حال میں کہ اس کے بدن پر کپڑے موجود ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30199، ترقيم محمد عوامة 28907)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30200
٣٠٢٠٠ - وعن المغيرة عن إبراهيم قالا: يضرب القاذف وعليه ثيابه.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30200، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28908 ترقیم الشثری: -- 30201
٣٠٢٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن إسماعيل بن امية عن سعد بن إبراهيم عن ابيه قال: إني لاذكر (مسك) (١) شاة امرت بها (امي) (٢) فذبحت حين ضرب عمر ابا (٣) بكرة فجعل مسكها على ظهره من شدة الضرب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: جلد، وفي [أ، ب، ط]: (منك و).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: زيادة (أبي).
(٤) منقطع؛ إبراهيم بن عبد الرحمن لم يدرك عمر.
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: بیشک میں ذکر کروں گا اس بکری کی کھال کا جس کے بارے میں میری ماں نے حکم دیا تو اس کو ذبح کردیا گیا تھا جب حضرت عمر نے حضرت ابو بکرہ کو کوڑے مارے تھے تو آپ نے اس کی کھال کو آپ کی کمر پر ڈال دیا تھا مار کی شدت کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30201، ترقيم محمد عوامة 28908)
ترقیم عوامۃ: 28909 ترقیم الشثری: -- 30202
٣٠٢٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: يضرب القاذف وعليه ثيابه إلا ان يكون عليه فرو او (قباء) (١) محشو حتى يجد مس الضرب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قفا).
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے درآنحالیکہ اس نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں مگر یہ کہ پوستین لگا ہوا کپڑا یا روئی سے بھرا ہوا جبہ نہ ہوتا کہ وہ مار کی شدت محسوس کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30202، ترقيم محمد عوامة 28909)
ترقیم عوامۃ: 28910 ترقیم الشثری: -- 30203
٣٠٢٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الحجاج عن الوليد (بن) (١) ابي مالك ان ابا عبيدة بن الجراح اتي برجل (في حد) (٢) فذهب الرجل ينزع قميصه وقال: ما ينبغي لجسدي هذا المذنب ان يضرب وعليه القميص، قال: فقال ابو عبيدة: لا تدعوه ينزع قميصه، فضربه عليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) منقطع، الوليد لم يدرك أبا عبيدة.
حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا تو وہ آدمی خود اپنی قمیص اتارنے لگا اور کہا: میرے اس گناہ گار جسم کے لیے مناسب نہیں ہے کہ اسے قمیص پہننے کی حالت میں مارا جائے۔ حضرت ابو عبد ہ نے فرمایا: تم اسے قمیص اتارنے کے لیے مت چھوڑو پس آپ نے اس کی قمیص پر ہی کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30203، ترقيم محمد عوامة 28910)
ترقیم عوامۃ: 28911 ترقیم الشثری: -- 30204
٣٠٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: يضرب القاذف وعليه ثيابه.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا درآنحالیکہ اس نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30204، ترقيم محمد عوامة 28911)
ترقیم عوامۃ: 28912 ترقیم الشثری: -- 30205
٣٠٢٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن الحسن قال: إذا قذف الرجل في الشتاء لم يلبس ثياب (الصيف) (١) ، ولكن يضرب في ثيابه التي قذف فيها، (و) (٢) إذا قذف في الصيف لم يلبس ثياب الشتاء، يضرب فيما قذف فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الضيف).
(٢) سقطت من: [هـ] وفي [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر).
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی سردی میں کسی پر تہمت لگائے تو اسے گرمیوں کے کپڑے نہیں پہنائے جائیں گے لیکن اسے ان ہی کپڑوں میں کوڑے مارے جائیں جن میں اس نے تہمت لگائی تھی اور جب وہ گرمی میں تہمت لگائے تو اسے سردیوں کے کپڑے نہیں پہنائے جائیں گے اسے ان ہی کپڑوں میں کوڑے مارے جائیں گے جن میں اس نے تہمت لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30205، ترقيم محمد عوامة 28912)
ترقیم عوامۃ: 28913 ترقیم الشثری: -- 30206
٣٠٢٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن ابيه عن امه قالت: إني لاذكر مسك شاة -ثم ذكر نحوا من حديث ابن علية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (سعيد).
(٢) مجهول؛ أم إبراهيم مجهولة، وحديث ابن علية تقدم برقم [٣٠٢٠١].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ نے ارشاد فرمایا: بیشک میں نے ضرور بکری کی کھال کا ذکر کروں گی۔ پھر انہوں ابن علیہ کی ماقبل میں گزری ہوئی حدیث والا مضمون بیان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30206، ترقيم محمد عوامة 28913)