مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
46. في الرجل يعرض للرجل بالفرى: ما في ذلك؟
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کے بارے میں جھوٹی تہمت ظاہر کرے اس میں کیا چیز لازم ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 28957 ترقیم الشثری: -- 30256
٣٠٢٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق قال: سئل القاسم عن رجل يقول للرجل: يا ابن الخياط، (او) (١) يا ابن الحجام، او يا ابن ⦗٣٩٦⦘ الجزار، وليس ابوه كذلك، فقال القاسم: قد (ادركنا وما) (٢) تقام الحدود إلا في (القذف) (٣) البين، او في النفي البين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (و).
(٢) في [أ]: (أدركناه مما).
(٣) في [ك]: (النفي).
حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو کسی آدمی کو یوں کہہ دے: اے درزی کے بیٹے، یا اے پچھنے لگانے والے کے بیٹے، یا اے قصائی کے بیٹے اور حالانکہ اس کا باپ ایسا نہیں ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اس پر حضر ت قاسم نے فرمایا: تحقیق ہم نے یوں پایا تھا کہ حدود قائم نہیں جاتی تھیں مگر واضح تہمت لگانے کی صورت میں یا واضح طو ر پر نفی کرنے کی صورت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30256، ترقيم محمد عوامة 28957)
ترقیم عوامۃ: 28958 ترقیم الشثری: -- 30257
٣٠٢٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (مبارك) (١) وعبد الرزاق عن معمر عن عبد الكريم عن سعيد بن المسيب قال: لا حد إلا على من نصب الحد نصبا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (المبارك).
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: حد جاری نہیں ہوگی مگر اس شخص پر جو حد کو بالکل واضح طور پر گاڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30257، ترقيم محمد عوامة 28958)
ترقیم عوامۃ: 28959 ترقیم الشثری: -- 30258
٣٠٢٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم ان رجلين كان بينهما لحاء، فقال احدهما (للآخر) (١) : ما ولد بالكوفة ولد زنا إلا في (الآخر) (٢) شبه منه، وقال الآخر: لو كشف ما عند الآخر (ما بقيت بالكوفة) (٣) فاجرة إلا عرفته، فسئل عن ذلك الشعبي فقال: ليس على واحد منهما حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ب]: (آخر)، وفي [ط، هـ]: (الآخر).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے مبہم انداز میں زنا کی تہمت لگائی تو حضرت شعبی نے ان پر حد جاری نہ ہونے کا فتویٰ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30258، ترقيم محمد عوامة 28959)
ترقیم عوامۃ: 28960 ترقیم الشثری: -- 30259
٣٠٢٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه انه كان لا يرى في التعريض حدا.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس مبہم بات میں حد کو لازم نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30259، ترقيم محمد عوامة 28960)
ترقیم عوامۃ: 28961 ترقیم الشثری: -- 30260
٣٠٢٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن قال: ليس عليه حد حتى يقول: يا زان (او يا زانية) (١) او يا ابن الزانية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، ك، هـ].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس شخص پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ یوں کہے: اے زانی، اے زانیہ یا اے زانیہ عورت کے بیٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30260، ترقيم محمد عوامة 28961)
ترقیم عوامۃ: 28962 ترقیم الشثری: -- 30261
٣٠٢٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في الرجل يقول للرجل: إن في ظهرك حد الزنا، قال: إن شاء قال: إنما قلت: إن في ظهرك لموضع (١) ، قال: ليس عليه حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا بالرفع في النسخ.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک شخص کو کہا: بیشک تیری پیٹھ میں حد زنا لگے گی۔ آپ نے فرمایا: اگر وہ چاہے تو یوں کہہ دے کہ بیشک میں نے تو ایسے کہا تھا: بیشک تیری پیٹھ حد لگنے کی جگہ ہے آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30261، ترقيم محمد عوامة 28962)
ترقیم عوامۃ: 28963 ترقیم الشثری: -- 30262
٣٠٢٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن عوف عن الحسن انه قال: لا (يجلد) (١) الحد إلا في القذف المصرح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يحد).
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: حد قذف واضح تہمت کی صورت میں ہی لگے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30262، ترقيم محمد عوامة 28963)