🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. من كان يرى في التعريض عقوبة
جو مبہم بات میں بھی سزادینے کی رائے رکھتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28964 ترقیم الشثری: -- 30263
٣٠٢٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم (١) بن عامر عن سعيد بن المسيب ان رجلا قال لرجل: يا ابن (كراثة) (٢) قال: يضرب الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: زيادة (عن).
(٢) في [هـ]: (أبي كرانة).

حضرت ابراہیم بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو یوں کہہ دیا: اے گانے والی عورت کے بیٹے تو آپ نے فرمایا: اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30263، ترقيم محمد عوامة 28964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28965 ترقیم الشثری: -- 30264
٣٠٢٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن سعيد عن ابي الرجال عن امه عمرة قالت: استب رجلان فقال احدهما: ما امي بزانية، وما ابي بزان، فشاور عمر القوم فقالوا: مدح اباه وامه، فقال: لقد كان لهما من المدح غير هذا، فضربه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو الرجال فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ حضرت عمرہ نے ارشاد فرمایا: دو آدمیوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، پس ان میں سے ایک کہنے لگا: میری ماں زانیہ عورت نہیں ہے اور میرا باپ بھی زانی نہیں، تو حضرت عمر نے اس بارے میں لوگوں سے مشورہ لیا، لوگوں نے کہا، اس نے تو اپنے باپ اور ماں کی تعریف کی ہے آپ نے فرمایا: ان دونوں کے لیے اس کے علاوہ بھی تعریف ہوسکتی تھی، پس آپ نے اس پر حد لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30264، ترقيم محمد عوامة 28965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28966 ترقیم الشثری: -- 30265
٣٠٢٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن (الجلد) (١) بن ايوب عن معاوية بن قرة ان رجلا قال لرجل: يا ابن (شامة) (٢) (الوذر) (٣) ، فاستعدى عليه عثمان بن عفان، فقال: إنما عنيت كذا وكذا، فامر به عثمان فجلد الحد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الخالد).
(٢) في [أ، ب، ط، ك، م]: (شافة)، والمراد: من تشم لحم الرجال.
(٣) في [ب، ط، م]: (الوزر).
(٤) ضعيف؛ لضعف الجلد.

حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا: اے ابن شامۃ الوذر یعنی زنا کرنے والے کے بیٹے تو اس شخص نے حضرت عثمان بن عفان سے اس شخص کے خلاف مدد طلب کی تو وہ کہنے لگا: بیشک میں نے اس سے ایسے اور ایسے معنی مراد لیے ہیں۔ پس حضرت عثمان کے حکم سے اس پر حد لگائی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30265، ترقيم محمد عوامة 28966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28967 ترقیم الشثری: -- 30266
٣٠٢٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: في التعريض عقوبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مبہم بات میں بھی سزا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30266، ترقيم محمد عوامة 28967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28968 ترقیم الشثری: -- 30267
٣٠٢٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن حماد بن سلمة عن هشام عن ابيه قال: فيه الحد.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: اس میں بھی حد لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30267، ترقيم محمد عوامة 28968)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28969 ترقیم الشثری: -- 30268
٣٠٢٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن ابن سيرين ان سمرة قال: من عرض عرضنا له (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ہم سے مبہم بات کی تو ہم بھی اس سے مبہم بات کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30268، ترقيم محمد عوامة 28969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28970 ترقیم الشثری: -- 30269
٣٠٢٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن عوف عن ابي رجاء ان عمر وعثمان كانا يعاقبان في الهجاء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان عیب گیری کی صورت میں سزادیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30269، ترقيم محمد عوامة 28970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28971 ترقیم الشثری: -- 30270
٣٠٢٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن ابن جريج عن عطاء انه كان يرى (الضرب) (١) في التعريض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يضرب).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء مبہم بات کرنے کی صورت میں سزا کی رائے رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30270، ترقيم محمد عوامة 28971)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28972 ترقیم الشثری: -- 30271
٣٠٢٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (عاصم) (١) عن الاوزاعي عن الزهري انه كان يجلد الحد في التعريض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (عصام).
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ امام زھری مبہم بات کرنے کی صورت میں حداً کوڑے مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30271، ترقيم محمد عوامة 28972)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں