🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. باب في المستكرهة
یہ باب عورت کو بدکاری پر مجبور کرنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29011 ترقیم الشثری: -- 30310
٣٠٣١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معمر) (١) بن سليمان (الرقي) (٢) عن حجاج عن عبد الجبار بن وائل عن ابيه قال: استكرهت امراة على عهد (رسول) (٣) الله ﷺ فدرا عنها الحد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (معتمر).
(٢) في [أ، ب، م، هـ]: (الزرقي).
(٣) في [جـ، ك، م]: (النبي).
(٤) منقطع؛ حجاح مدلس، وعبد الجبار لم يسمع من أبيه عند الأكثر، أخرجه أحمد (١٨٨٧٢)، والترمذي (١٤٥٣)، وابن ماجه (٢٥٩٨)، ومن طريق المؤلف الطبراني ٢٢/ (٦٤)، والبيهقي (٨/ ٢٣٥)، وابن عبد البر في الاستذكار ٧/ ١٤٦.

حضرت وائل بن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک عورت کو بدکاری کرنے پر مجبور کیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت سے سزا ختم کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30310، ترقيم محمد عوامة 29011)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29012 ترقیم الشثری: -- 30311
٣٠٣١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر (ان عمر) (١) اتي بإماء من إماء الإمارة استكرههن غلمان من غلمان الإمارة، فضرب الغلمان ولم يضرب الإماء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: سقط (أن عمر).
(٢) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس حکومت کی باندیوں میں سے چند باندیاں لائی گئیں جن کو حکومت کے غلاموں میں سے چند غلاموں نے بدکاری پر مجبور کیا تھا تو آپ نے ان غلاموں کو کوڑے مارے اور ان باندیوں کو نہیں مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30311، ترقيم محمد عوامة 29012)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29013 ترقیم الشثری: -- 30312
٣٠٣١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد الله عن نافع ان رجلا اضاف اهل بيت، فاستكره منهم امراة، فرفع ذلك إلى ابي بكر فضربه ونفاه ولم (يضرب) (١) المراة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [جـ].
(٢) منقطع؛ نافع لم يدرك أبا بكر.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی گھر والوں کی دعوت کی پس اس نے ان میں سے ایک عورت کو بدکاری پر مجبور کیا، یہ معاملہ حضرت ابوبکر کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے اس شخص کو کوڑے لگائے اور اس کو جلاوطن کردیا اور آپ نے اس عورت کو کوڑے نہں د مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30312، ترقيم محمد عوامة 29013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29014 ترقیم الشثری: -- 30313
٣٠٣١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معمر) (١) (بن) (٢) سليمان (الرقي) (٣) عن حجاج ان حبشيا استكره امراة (منهم) (٤) ، فاقام عليه عمر بن عبد العزيز الحد وامكنها من رقبته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (معتمر).
(٢) في [جـ]: (عن).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز، ط، ك، هـ]: (الزرقي).
(٤) سقط من: [جـ].

حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ ایک حبشی نے اپنے میں سے کسی عورت کو بدکاری پر مجبور کیا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس پر حد قائم فرمائی۔ اور آپ نے اس عورت کو اس کی ملکیت پہ قدرت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30313، ترقيم محمد عوامة 29014)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29015 ترقیم الشثری: -- 30314
٣٠٣١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الزهري والشعبي والحسن قالوا: ليس على مستكرهة حد.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت زھری، حضرت شعبی اور حضرت حسن بصری ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا: بدکاری پر مجبور کی گئی عورت پر حد نہیں جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30314، ترقيم محمد عوامة 29015)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29016 ترقیم الشثری: -- 30315
٣٠٣١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن اشعث عن الحسن والزهري قالا: ليس على مستكرهة حد.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور زھری نے ارشاد فرمایا: بدکاری پر مجبور کی گئی عورت پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30315، ترقيم محمد عوامة 29016)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29017 ترقیم الشثری: -- 30316
٣٠٣١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن ابي حرة عن الحسن قال: استكره عبد امراة فوطئها، فاختصما إلى الحسن -و (هو قاض يومئذ) (٢) - فضربه الحد وقضى بالعبد للمراة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [ط]: (هو يومئذ قاض).

حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ایک غلام نے کسی عورت کو بدکاری پر مجبور کیا اور اس نے اس سے وطی کرلی، پھر وہ دونوں جھگڑا لے کر حضرت حسن بصری کی خدمت میں آئے اس حال میں کہ آپ ان دنوں قاضی تھے پس آپ نے اس غلام پر حد لگائی اور اس غلام کا عورت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30316، ترقيم محمد عوامة 29017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29018 ترقیم الشثری: -- 30317
٣٠٣١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة (بن) (١) سوار عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن مملوك (افترع) (٢) جارية، (فقالا) (٣) : عليه الحد، وليس عليه الصداق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (انتزع).
(٣) في [أ، ط، ب]: (فقال).

حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایک غلام کے متعلق دریافت کیا جس نے ایک لونڈی کی بکارت زائل کردی تھی؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس پر حد جاری ہوگی اور اس پر مہر لازم نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30317، ترقيم محمد عوامة 29018)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں