مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
55. في المسلم يسرق من الذمي الخمر، يقطع أم لا؟
اس مسلمان کا بیان جو ذمی کی شراب چوری کرلے کیا اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 29008 ترقیم الشثری: -- 30307
٣٠٣٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا بن عيينة عن سعيد (بن سعيد) (١) عن عطاء قال: إذا سرق المسلم من الذمي خمرا قطع، وإذا سرقها من مسلم لم يقطع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت سعید بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب مسلمان ذمی کی شراب چوری کرلے تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا اور جب وہ کسی مسلمان کی شراب چوری کرلے تو اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30307، ترقيم محمد عوامة 29008)
ترقیم عوامۃ: 29009 ترقیم الشثری: -- 30308
٣٠٣٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص عن مجالد عن عامر ان شريحا ضمن مسلما خمرا اهراقها لذمي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ك]: (أخبرنا).
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایک مسلمان کو شراب کا ضامن بنایا جو اس نے کسی ذمی کی بہاد ی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30308، ترقيم محمد عوامة 29009)
ترقیم عوامۃ: 29010 ترقیم الشثری: -- 30309
٣٠٣٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن اشعث عن الحسن قال: من سرق من يهودي او نصراني او اخذ من اهل الذمة قطع.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے یہودی یا عیسائی کی چوری کی یا ذمی سے لے لی تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30309، ترقيم محمد عوامة 29010)