مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
60. في الرجل يقول للرجل: يا شارب خمر
اس آدمی کا بیان جو آدمی کو یوں کہے: اے شراب پینے والے
ترقیم عوامۃ: 29033 ترقیم الشثری: -- 30332
٣٠٣٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم في رجل قال لرجل: يا شارب خمر، (قال) (١) : ليس عليه حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جو کسی آدمی کو یوں کہے: اے شراب پینے والے آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30332، ترقيم محمد عوامة 29033)
ترقیم عوامۃ: 29034 ترقیم الشثری: -- 30333
٣٠٣٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن اشعث (عن الحسن) (١) في الرجل يقول للرجل: يا شارب خمر، يا سكران، قال: كان لا يرى عليه حدا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے شراب پینے والے اے نشئی، آپ اس پر حد لازم نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30333، ترقيم محمد عوامة 29034)
ترقیم عوامۃ: 29035 ترقیم الشثری: -- 30334
٣٠٣٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن (جريج) (١) عن عطاء في الرجل يقول للرجل يا شارب (٢) ، يا سارق، قال: ليس عليه حد، ولكن سياط.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (حرير).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (خمر).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہتا ہو: اے شرابی، اے چور آپ نے فرمایا: اس پر حد تو نہیں ہے لیکن چند کوڑے اسے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30334، ترقيم محمد عوامة 29035)
ترقیم عوامۃ: 29036 ترقیم الشثری: -- 30335
٣٠٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: سالنا عمر بن عبد العزيز عن رجل قال لرجل: يا شارب خمر، (او) (١) يا مشرك، (او) (٢) يا سكران، قلنا: يحد، قال: سبحان الله، ما يحد إلا من قذف مسلما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و).
(٢) في [هـ]: (و).
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے ایک آدمی کے متعلق دریافت کیا جو کسی آدمی کو یوں کہہ دے: اے شراب پینے والے، یا اے مشرک یا اے نشہ میں مدہوش ہم نے پوچھا: کیا اس کو سزا دی جائے گی؟ آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! سزا نہں م دی جائے گی مگر اس شخص کو جو مسلمان پر تہمت لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30335، ترقيم محمد عوامة 29036)
ترقیم عوامۃ: 29037 ترقیم الشثری: -- 30336
٣٠٣٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن عامر في الرجل يقول للرجل: يا شارب خمر، قال: لا يضرب.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہتا ہو: اے شراب پینے والے، اسے مارا نہیں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30336، ترقيم محمد عوامة 29037)