🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

61. في الرجل يلاعن امرأته ثم يكذب نفسه
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29038 ترقیم الشثری: -- 30337
٣٠٣٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم في رجل لاعن امراته، ففرق بينهما، ثم (اكذب) (١) نفسه، قال: يجلد ويلزق به الولد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أكذا).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی سے لعان کیا پھر اس نے خود کو جھٹلا دیا، آپ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملادیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30337، ترقيم محمد عوامة 29038)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29039 ترقیم الشثری: -- 30338
٣٠٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن داود عن سعيد بن المسيب في الملاعن يكذب نفسه قال: يضرب وهو خاطب.
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس لعان کرنے والے شخص کے بارے میں مروی ہے جو خود کو جھٹلا دے آپ نے فرمایا، اسے کوڑے مارے جائیں گے درآنحالیکہ وہ شادی کا پیغام دینے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30338، ترقيم محمد عوامة 29039)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29040 ترقیم الشثری: -- 30339
٣٠٣٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن مطرف قال: إذا قذف الرجل امراته لاعنها، فإن اكذب نفسه بعد ذلك جلد، ويلزق به الولد، وردت إليه امراته.
حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ حضرت مطرف نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی اور اس سے لعان کیا پس اگر اس کے بعد اس نے خود کو جھٹلا دیا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملادیا جائے گا اور اس کی بیوی کو اس کی طرف واپس لوٹا دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30339، ترقيم محمد عوامة 29040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29041 ترقیم الشثری: -- 30340
٣٠٣٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر عن مغيرة عن إبراهيم في الملاعن يكذب نفسه قال: يجلد (الحد) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (بالحد).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس لعان کرنے والے کے بارے میں مروی ہے جو اپنے نفس کی تکذیب کر دے آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30340، ترقيم محمد عوامة 29041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29042 ترقیم الشثری: -- 30341
٣٠٣٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سالته عن الرجل يلاعن امراته ثم اقر بالولد، قال: يضرب الحد ويلزق به الولد.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر بعد میں بچہ کا اقرار کرلے؟ آپ نے فرمایا: اس پر حد لگائی جائے گی اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30341، ترقيم محمد عوامة 29042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29043 ترقیم الشثری: -- 30342
٣٠٣٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو عاصم عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يقذف امراته، (او) (١) ينتفي من ولد امراته ثم يكذب نفسه، قال: يحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (و).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی یا اس نے اپنی بیوی کے بچہ کی نفی کی پھر اس نے خود کو جھٹلا دیا ہو! آپ نے فرمایا اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30342، ترقيم محمد عوامة 29043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29044 ترقیم الشثری: -- 30343
٣٠٣٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن ابن شبرمة عن الحارث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت حارث، حضرت عطاء اور حضرت شعبی سے اس لعان کرنے والے شخص کے بارے میں مروی ہے جو خود کی تکذیب کردے ان سب حضرات نے فرمایا: اسے مارا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30343، ترقيم محمد عوامة 29044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30344
٣٠٣٤٤ - وعن سفيان عن ابن جريج عن عطاء.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30344، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30345
٣٠٣٤٥ - وعن سفيان عن جابر عن الشعبي في الملاعن يكذب نفسه قالوا: يضرب.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30345، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں