مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
63. في الرجل يلاعن امرأته ثم يقذفها
اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر اس پر تہمت لگا دے
ترقیم عوامۃ: 29050 ترقیم الشثری: -- 30354
٣٠٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يلاعن امراته ثم يقذفها قال: يضرب.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی سے لعان کرلے پھر وہ اس پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد لگائی جائے گی اور حضرت عامر نے فرمایا: اس کو حد نہیں لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30354، ترقيم محمد عوامة 29050)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30355
٣٠٣٥٥ - وقال عامر: لا يضرب.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30355، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29051 ترقیم الشثری: -- 30356
٣٠٣٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن الرجل يلاعن امراته ثم تلد فيقول: ليس هذا مني، قالا: يضرب.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے اپنی بیوی سے لعان کیا پھر اس کی بیوی نے بچہ جنا پس وہ کہنے لگا: یہ میرا نہیں ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اسے مارا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30356، ترقيم محمد عوامة 29051)
ترقیم عوامۃ: 29052 ترقیم الشثری: -- 30357
٣٠٣٥٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو عاصم عن ابن جريج عن عطاء قال: إن لاعنته ثم قذفها لم يحد، قال: قلت: وكيف؟] (١) وقد (اكذب نفسه) (٢) ، قال: لا يحد، قد باء بلعنة الله كتاب الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) بياض في: [جـ].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: اگر ان دونوں نے لعان کرلیا پھر اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو اس پر حد نہیں لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30357، ترقيم محمد عوامة 29052)