🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

65. في الملاعن يكذب نفسه قبل الملاعنة
اس لعان کرنے والے کا بیان جو لعان سے پہلے خود کو جھٹلا دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29055 ترقیم الشثری: -- 30361
٣٠٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم قال: إذا (اكذب) (١) الرجل نفسه (٢) ما بقي من ملاعنتها شيء، جلد وهي امراته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، ك، م]: (كذب).
(٢) في [هـ]: زيادة (قبل).

حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی خود کو جھٹلا دے جبکہ اس کے لعان میں سے کچھ جملے باقی ہوں تو اسے کوڑے مارے جائیں اور وہ اس کی بیوی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30361، ترقيم محمد عوامة 29055)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29056 ترقیم الشثری: -- 30362
٣٠٣٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم مثله.
حضرت ابو معشر سے بھی حضرت ابراہیم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30362، ترقيم محمد عوامة 29056)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29057 ترقیم الشثری: -- 30363
٣٠٣٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا (اكذب) (١) نفسه قبل ان تنقضي الملاعنة جلد وهي امراته، وإن اكذب نفسه بعد الملاعنة فلا شيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (كذب).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے لعان مکمل ہونے سے قبل خود کی تکذیب کردی تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ اس کی بیوی ہوگی اور اگر اس نے لعان کے بعد خود کی تکذیب کی تو کچھ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30363، ترقيم محمد عوامة 29057)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں