مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
66. في قاذف الملاعنة أو ابنها
لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 29058 ترقیم الشثری: -- 30364
٣٠٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن بيان عن الشعبي قال: من قذف ابن [الملاعنة او قذف امه ضرب.
حضرت بیان فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اس شخص کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30364، ترقيم محمد عوامة 29058)
ترقیم عوامۃ: 29059 ترقیم الشثری: -- 30365
٣٠٣٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.
حضرت ابراہیم، حضرت مجاھد اور حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30365، ترقيم محمد عوامة 29059)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30366
٣٠٣٦٦ - وعن ليث عن مجاهد.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30366، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30367
٣٠٣٦٧ - وعن جابر وابن سالم عن عامر (قالوا) (١) : من قذف ابن] (٢) الملاعنة جلد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٢) تكرر ما بين المعكوفين في: [أ، ط، هـ].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30367، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29060 ترقیم الشثری: -- 30368
٣٠٣٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن مجاهد وطاوس في الرجل يقول لابن الملاعنة: يا ابن الزانية، قالا: يجلد ثمانين.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے کہ جو لعان کی گئی عورت کے بیٹے کو یوں کہے: اے زانیہ عورت کے بیٹے! آپ نے فرمایا: اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30368، ترقيم محمد عوامة 29060)
ترقیم عوامۃ: 29061 ترقیم الشثری: -- 30369
٣٠٣٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن موسى بن عبيدة عن نافع عن ابن عمر قال: من قذف ابن الملاعنة جلد (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی اس شخص کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30369، ترقيم محمد عوامة 29061)
ترقیم عوامۃ: 29062 ترقیم الشثری: -- 30370
٣٠٣٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ (عن عمران) (١) (عن) (٢) عكرمة قال: من قال لابن الملاعنة: يا ابن الهنة، جلد (الحد) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [جـ، م].
حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: جو ملا عنہ کے بیٹے کو یوں کہے: اے گندی عورت کے بیٹے: تو اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30370، ترقيم محمد عوامة 29062)
ترقیم عوامۃ: 29063 ترقیم الشثری: -- 30371
٣٠٣٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط بن محمد عن مطرف عن عامر قال: إذا قيل لابن الملاعنة: لست بابن فلان الذي (لاعن) (١) امك، قال: يجلد الذي يقول له ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (لاعتك).
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: جب ملا عنہ عورت کے بیٹے کو یوں کہا گیا: تو اس فلاں آدمی کا بیٹا نہیں ہے جس نے تیری ماں کے ساتھ لعان کیا تھا۔ آپ نے فرمایا: کوڑے مارے جائیں گے اس شخص کو جس نے اسے یوں کہا کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30371، ترقيم محمد عوامة 29063)
ترقیم عوامۃ: 29064 ترقیم الشثری: -- 30372
٣٠٣٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: من رمى ابن الملاعنة او امه جلد (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عباد بن منصور.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30372، ترقيم محمد عوامة 29064)
ترقیم عوامۃ: 29065 ترقیم الشثری: -- 30373
٣٠٣٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الفضل بن دلهم عن الحسن قال: يضرب قاذف ابن الملاعنة.
حضرت فضل بن دلھم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ملا عنہ کے بیٹے پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30373، ترقيم محمد عوامة 29065)