مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
73. في الجارية (تكون) بين الرجلين (فيقع) عليها أحدهما
اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
ترقیم عوامۃ: 29112 ترقیم الشثری: -- 30422
٣٠٤٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن (عمير) (١) بن نمير قال: سئل ابن عمر عن جارية كانت بين رجلين، فوقع (عليها) (٢) احدهما، قال: ليس عليها حد، هو خائن يقوم عليه قيمته وياخذها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عمر).
(٢) في [جـ]: (بياض).
(٣) مجهول؛ لجهالة عمير بن نمير.
حضرت عمیر بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک باندی کے متعلق سوال کیا گیا جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی وہ خائن شمار ہوگا اس پر قیمت لازم ہوجائے گی اور وہ اس باندی کو لے لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30422، ترقيم محمد عوامة 29112)
ترقیم عوامۃ: 29113 ترقیم الشثری: -- 30423
٣٠٤٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن داود عن سعيد بن المسيب في جارية كانت بين رجلين، فوقع عليها احدهما قال: يضرب تسعة وتسعين سوطا.
حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی آپ نے فرمایا: اس کو ننانوے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30423، ترقيم محمد عوامة 29113)
ترقیم عوامۃ: 29114 ترقیم الشثری: -- 30424
٣٠٤٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عبدة عن شريح انه درا عنه الحد وضمنه.
حضرت عبدہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے اس سے سزا کو زائل کردیا اور اس کو ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30424، ترقيم محمد عوامة 29114)
ترقیم عوامۃ: 29115 ترقیم الشثری: -- 30425
٣٠٤٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري في الامة تكون بين الشركاء فيقع عليها احدهم، قال: يضرب مائة.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو چند شریکوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس باندی سے وطی کرلی آپ نے فرمایا: اسے سو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30425، ترقيم محمد عوامة 29115)
ترقیم عوامۃ: 29116 ترقیم الشثری: -- 30426
٣٠٤٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا رواد بن الجراح عن الاوزاعي عن مكحول في جارية بين ثلاثة وقع عليها احدهم، (قال) (١) : (عليه) (٢) ادنى الحدين ⦗٤٣١⦘ مائة، وعليه ثلثا (ثمنها) (٣) (وثلثا عقرها) (٤) و (ثلثا) (٥) (قيمة) (٦) الولد إن كان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فقال).
(٢) في [أ]: (عله).
(٣) تكرر في: [ب].
(٤) في [هـ]: (عقدها)، وفي [جـ]: (ثلث عقرها).
(٥) في [أ، هـ]: (ثلثي)، وفي [جـ]: (يلي).
(٦) في [أ]: (قمة).
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی۔ آپ نے فرمایا: اس پر کم از کم دو سزائیں جاری ہوں گی اور اس شخص پر اس کی قیمت کا دو تہائی حصہ لازم ہوگا اور شبہ میں وطی کرنے کی وجہ سے اس کے مہر کا دوتہائی حصہ لازم ہوگا اور اگر بچہ ہو تو اس کی قیمت بھی ساتھ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30426، ترقيم محمد عوامة 29116)
ترقیم عوامۃ: 29117 ترقیم الشثری: -- 30427
٣٠٤٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: يعزر و (تقوم) (١) عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (يقوم).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس کو تعزیزاً سزا دی جائے گئی اور اس پر اس باندی کی قیمت لازم کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30427، ترقيم محمد عوامة 29117)
ترقیم عوامۃ: 29118 ترقیم الشثری: -- 30428
٣٠٤٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: بلغنا ان عمر بن عبد العزيز اتي بجارية كانت بين رجلين، فوطئها احدهما، (فاستشار) (١) فيها سعيد بن المسيب (وسعيد بن جبير) (٢) وعروة بن الزبير (فقالوا) (٣) : (نرى) (٤) ان (يجلد دون) (٥) الحد، و (يقيموها) (٦) قيمة فيدفع إلى شريكه نصف القيمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، هـ]: (واستشار).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط، هـ]: (فقالا).
(٤) في [ك]: (أنرى).
(٥) في [أ، ب]: (يجلدون).
(٦) في [أ، ب، ط]: (وقيمونها)، وفي [جـ]: (ويقيموها)، وفي [هـ]: (يقيمونها).
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک باندی لائی گئی جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو آپ نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عروہ بن زبیر وغیرہ حضرات سے مشورہ مانگا ان سب نے فرمایا: ہماری رائے یہ ہے کہ اس کو حد کی مقدار مقررہ سے کم کوڑے مارے جائیں اور انہوں نے اس باندی کی ایک قیمت مقرر فرمائی کہ وہ شخص اپنے شریک کوا س کی آدھی قیمت ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30428]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30428، ترقيم محمد عوامة 29118)
ترقیم عوامۃ: 29119 ترقیم الشثری: -- 30429
٣٠٤٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس في رجل (يقع) (١) على جارية بينه وبين شريكه، قال: تقوم عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يقطع).
حضرت عبدالا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت یونس سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک باندی سے وطی کرلی جو اس کے اور اس کے شر یک کے درمیان مشترک تھی۔ آپ نے فرمایا: اس پر اس باندی کی قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30429]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30429، ترقيم محمد عوامة 29119)
ترقیم عوامۃ: 29120 ترقیم الشثری: -- 30430
٣٠٤٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) عن مغيرة عن إبراهيم في جارية كانت بين رجلين فوقع عليها احدهما فحملت، قال: تقوم عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی سو وہ حاملہ ہوگئی آپ نے فرمایا: اس شخص پر قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30430، ترقيم محمد عوامة 29120)
ترقیم عوامۃ: 29121 ترقیم الشثری: -- 30431
٣٠٤٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ليث عن طاوس في الجارية تكون بين الرجلين فيطاها احدهما، قال: عليه (العقر) (١) بالحصة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (للعقر).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرلیتا ہے آپ نے فرمایا: اس شخص پر حصہ کے مطابق وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30431]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30431، ترقيم محمد عوامة 29121)