🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

79. في الرجل يقع على جاريته ولها زوج
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی سے وطی کرلے درانحالیکہ اس کا خاوند ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29152 ترقیم الشثری: -- 30463
٣٠٤٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن رجاء عن قبيصة بن ذؤيب ان رجلا وقع على جاريته ولها زوج، فضربه عمر بن الخطاب مائة نكالا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ الأظهر ثبوت رواية قبيصة عن عمر، فقد ولد قبيصة عام الفتح.
حضرت قبیصہ بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی سے وطی کرلی درآنحالیکہ اس کا خاوند تھا تو حضرت عمر نے اس شخص کو بطور سزا کے سو کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30463، ترقيم محمد عوامة 29152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29153 ترقیم الشثری: -- 30464
٣٠٤٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جامع عن زيد بن اسلم قال: اوتي عمر برجل وقع على امته وقد زوجها، فضربه ضربا ولم يبلغ به الحد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ زيد لم يدرك عمر.
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے اپنی باندی سے وطی کی درآنحالیکہ وہ اس کی شادی کسی اور سے کرچکا تھا تو آپ نے اسے شرعی حد سے کم سزا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30464، ترقيم محمد عوامة 29153)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29154 ترقیم الشثری: -- 30465
٣٠٤٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا وقع الرجل على امته ولها زوج، فإنه يجلد مائة احصن ام لم يحصن، فإن حملت فالولد للفراش.
حضر ت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشادفرمایا: جب آدمی نے اپنی باندی سے وطی کی درآنحالیکہ اس کا خاوند بھی تھا تو اس شخص کو سو کوڑے مارے جائیں گے و ہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ پس اگر وہ حاملہ ہوگئی تو بچہ صاحب فراش کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30465، ترقيم محمد عوامة 29154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں