🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

80. في الرجل يسرق من بيت المال، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جو بیت المال سے چوری کرلے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29155 ترقیم الشثری: -- 30466
٣٠٤٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سالت حمادا عن الرجل يسرق من بيت المال قال: يقطع.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو بیت المال سے چوری کرتا ہو؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30466، ترقيم محمد عوامة 29155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30467
٣٠٤٦٧ - وقال: الحكم لا يقطع.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30467، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29156 ترقیم الشثری: -- 30468
٣٠٤٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم ان رجلا سرق من بيت المال، فكتب فيه سعد إلى عمر، فكتب عمر إلى سعد: ليس عليه قطع، له فيه نصيب (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ القاسم لم يدرك سعدًا، ولا عمر.
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیت المال سے چوری کی تو حضرت سعد نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے حضرت سعد کو جواب لکھا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی کیونکہ اس کا بھی بیت المال میں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30468، ترقيم محمد عوامة 29156)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29157 ترقیم الشثری: -- 30469
٣٠٤٦٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم (عن الرجل) (١) يسرق من بيت المال، قال: ليس عليه قطع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو بیت المال سے چوری کرتا ہو؟ آپ نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30469، ترقيم محمد عوامة 29157)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29158 ترقیم الشثری: -- 30470
٣٠٤٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الرجل يسرق من الغنم، قال: ليس عليه حد إذا كان له فيه نصيب] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عبد).
(٢) تكرر الخبران في: [جـ].

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو مال غنیمت سے چوری کرلے۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی جب کہ اس شخص کا بھی حصہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30470، ترقيم محمد عوامة 29158)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29159 ترقیم الشثری: -- 30471
٣٠٤٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يؤيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: إذا سرق الرجل من الغنيمة وله فيها شيء، لم يقطع، فإن سرق منها وليس له فيها نصيب قطع.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے مال غنیمت سے چوری کی درآنحالیکہ اس کا بھی اس میں حصہ تھا تو اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا اور اگر اس نے چوری کی مال غنیمت سے درآنحالیکہ اس کا اس میں حصہ نہیں تھا تو اس کا ہا تھ کاٹ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30471، ترقيم محمد عوامة 29159)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29160 ترقیم الشثری: -- 30472
٣٠٤٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سماك عن (ابن) (١) عبيد بن ⦗٤٤٢⦘ الابرص ان (٢) عليا كان يقسم سلاحا في (الرحبة) (٣) ، فاخذ رجل مغفرا فالتحف عليه فوجده رجل، فاتى به عليا فلم يقطعه، وقال: له فيه شرك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (أبي).
(٢) زيادة (كان) في: [ك].
(٣) في [هـ]: (الرحية)، وفي [ط]: (المرجية).
(٤) مجهول؛ لجهالة ابن عبيد بن الأبرص.

حضرت ابن عبید بن ابرص فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کشادہ میدان میں اسلحہ تقسیم کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے ذرہ کی ٹوپی لے لی اور اسے اپنے سر پر رکھ لیا پس ایک آدمی نے اسے اس حالت میں پایا تو وہ اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا: اس کا بھی مال میں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30472، ترقيم محمد عوامة 29160)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں