مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
84. في الرجل يسرق (الثمر) والطعام
اس آدمی کے بیان میں جو پھل اور کھانا چوری کرتا ہو
ترقیم عوامۃ: 29176 ترقیم الشثری: -- 30488
٣٠٤٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان عن رافع بن (خديج) (١) قال: قال رسول الله ﷺ: ⦗٤٤٧⦘"لا قطع في ثمر، ولا كثر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (خدير).
(٢) منقطع؛ محمد بن يحيى بن حبان لم يسمع من رافع بن خديج، أخرجه أحمد (١٥٨٠٤)، وأبو داود (٤٣٨٩)، والنسائي ٨/ ٧٨، والترمذي (١٤٤٩)، وابن ماجه (٢٥٩٣)، ومالك ٢/ ٨٣٩، والشافعي في المسند ٢/ ٨٣، والطحاوي ٣/ ١٧٢، والبغوي (٢٦٠٠)، والحميدي (٤٠٧)، وابن الجارود (٨٢٦).
حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھل اور کھجور کے شگوفے کی چوری میں ہاتھ نہیں کٹے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30488]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30488، ترقيم محمد عوامة 29176)
ترقیم عوامۃ: 29177 ترقیم الشثری: -- 30489
٣٠٤٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: ليس في شيء (من) (١) الحيوان (قطع) (٢) حتى ياوي المراح، وليس في شيء من الثمار قطع حتى ياوي الجرين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (معي).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے ارشاد فرمایا: جانور میں کسی بھی صورت میں ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ جانور کے رات رہنے کی جگہ تک پہنچ جائے اور نہ پھلوں کی کسی چوری میں ہاتھ کٹے گا یہاں تک کہ وہ کھجور کے خشک ہونے کی جگہ تک نہ پہنچ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30489، ترقيم محمد عوامة 29177)
ترقیم عوامۃ: 29178 ترقیم الشثری: -- 30490
٣٠٤٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسحاق (بن) (١) سعيد عن ابيه عن ابن عمر قال: ليس في شيء من الثمار قطع إلا ما (اوى) (٢) الجرين، وليس في شيء من الماشية قطع إلا فيما (اوى) (٣) المراح (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (أوتي).
(٣) في (أ، ب، جـ، ط، ك]: (أوتي).
(٤) صحيح.
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: پھلوں میں سے کسی بھی صور ت میں ہاتھ نہیں کٹے گا مگر جو کھجور کے خشک ہونے کی جگہ تک پہنچ جائے اور جانور میں بھی کسی صورت میں ہاتھ نہیں کٹے گا مگر اس صورت میں کہ وہ ان کے رات رہنے کی جگہ تک پہنچ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30490، ترقيم محمد عوامة 29178)
ترقیم عوامۃ: 29179 ترقیم الشثری: -- 30491
٣٠٤٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن معمر قال: قال يحيى بن ابي كثير: قال: قال عمر: لا يقطع في عذق ولا في عام سنة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ يحيى بن أبي كثير لم يدرك عمر.
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: کھجور کے خوشوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی قحط والے سال میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30491، ترقيم محمد عوامة 29179)
ترقیم عوامۃ: 29180 ترقیم الشثری: -- 30492
٣٠٤٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم والسري بن يحيى عن الحسن ان النبي ﷺ اتي برجل سرق طعاما، فلم يقطعه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٨٩١٥)، وأبو داود في المراسيل (٢٤٥).
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے کھانا چوری کیا تھا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30492، ترقيم محمد عوامة 29180)
ترقیم عوامۃ: 29181 ترقیم الشثری: -- 30493
٣٠٤٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث بن عبد الملك وعمرو عن الحسن ان النبي ﵇ (١) اتي برجل سرق طعاما فلم يقطعه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: ﷺ.
(٢) مرسل؛ الحسن البصري تابعي.
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے کھانا چوری کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30493، ترقيم محمد عوامة 29181)
ترقیم عوامۃ: 29182 ترقیم الشثری: -- 30494
٣٠٤٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم عن الرجل (يسرق) (١) الطعام او الحمار من الصحراء فقال: ليس عليه قطع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (سرو)
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو کھانا چوری کرلے یا صحراء سے گدھا چوری کرلے؟ آپ نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30494، ترقيم محمد عوامة 29182)
ترقیم عوامۃ: 29183 ترقیم الشثری: -- 30495
٣٠٤٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت عبد الرحمن ابن القاسم قال: قطع عمر بن عبد العزيز في مد او امداد من طعام.
حضرت عبدالرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک مد میں یا کھانے کے چند مدوں میں ہاتھ کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30495، ترقيم محمد عوامة 29183)
ترقیم عوامۃ: 29184 ترقیم الشثری: -- 30496
٣٠٤٩٦ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن يحيى ابن (ابي) (٢) كثير عن (حسان) (٣) بن زاهر عن حصين بن (حدير) (٤) قال: سمعت (عمر) (٥) (وهو) (٦) يقول: لا قطع في عذق ولا في عام سنة (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ح، هـ].
(٤) في [أ، ب، هـ]: (جرير).
(٥) في [ر، ظ]: (عمرًا).
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) مجهول؛ لجهالة حصين بن حدير.
حضرت حصین بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو سنا آپ ارشاد فرما رہے تھے: کھجور کے شگوفے کی چور ی میں اور قحط والے سال میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30496، ترقيم محمد عوامة 29184)
ترقیم عوامۃ: 29185 ترقیم الشثری: -- 30497
٣٠٤٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه قال: ليس في الثمرة قطع، ولا في الماشية الراعية، ولكن فيها نكال وتضعيف الغرم، فإذا (آواها) (١) المراح او الجرين يقطع إذا سرق قدر ربع دينار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (آواه).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: پھل اور چرنے والے جانور کی چوری میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی لیکن اس میں سخت سزا اور دگنا تاوان ادا کرنا ہوگا اور جب وہ شخص جانوروں کے رات رہنے کی جگہ یا کھجور خشک ہونے کی جگہ تک پہنچ جائے اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا جب وہ چار دینار کی مقدار جتنی چوری کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30497، ترقيم محمد عوامة 29185)